جموں………….انفو………….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموں کے اکھنور میں المناک بس حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے ایک تعزیتی پیغام میںکہا ہے کہ اَکھنور میں بس حادثہ دِل دہلا دینے والا ہے۔ اُنہوں نے جانوں کے ضیاع پرگہرے دُکھ کا اِظہار تعزیت کرتے ہوئے سوگوارکنبوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی و شفایابی کے لئے دعا کی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ سوگوارکنبوں کو ہر ممکن مدد فراہم اور زخمیوں کو طبی سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے جموں کے اَکھنور میں المناک بس حادثے میںجاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ہے۔






