سرینگر…08..جون….. سی این آئی ……. لوک سبھا انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد نریندر مودی کے لگااورتار تیسری مرتبہ وزیر اعظم کے عہدے کیلئے حلف برداری کیلئے سٹیج سج گیا ہے اور 9جون کی شام نامزد وزیر اعظم نریندر مودی اور وزراءکی نئی کونسل کے دیگر ارکان راشٹرپتی بھون میں تقریب میں حلف لیں گے۔وزیر اعظم کی حلف برداری میں شرکت کیلئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نئی دہلی پہنچ گئے ہیں ۔ ادھر وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں معزز مہمانوں کی آمد شروع ہو گئی ۔ سب سے پہلے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ دہلی پہنچ گئیں ۔ سی این آئی کے مطابق نامزد وزیر اعظم نریندر مودی اور وزراءکی نئی کونسل کے دیگر ارکان آج یعنی 9 جون کو راشٹرپتی بھون میں ایک تقریب میں حلف لیں گے۔وزیر اعظم نامزد مودی نے پہلے دن صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ انہوں نے بی جے پی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد کے قائدین کی میٹنگ کے بعد صدر سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں لیڈر منتخب کیا۔راشٹرپتی بھون نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا”صدر، جمہوریہ 09 جون کو شام 7.15 بجے وزیر اعظم اور یونین کونسل کے دیگر اراکین کو راشٹرپتی بھون میں عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے“۔اس سے پہلے دن میں، صدر نے نریندر مودی کو ہندوستان کے وزیر اعظم کے عہدے پر مقرر کیا۔ صدر نے ان سے درخواست کی کہ وہ انہیں دیگر افراد کے ناموں کے بارے میں مشورہ دیں جو یونین کونسل آف منسٹرس کے ممبر مقرر کیے جائیں اور راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب کی تاریخ اور وقت کی نشاندہی کریں۔این ڈی اے کے ایک وفد نے بھی صدر سے ملاقات کی اور ایک خط جس میں کہا گیا تھا کہ نریندر مودی کو بی جے پی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے، ان کے حوالے کیا گیا ہے۔این ڈی اے کی اتحادی جماعتوں کی طرف سے حمایت کے خطوط بھی صدر جمہوریہ کو دیئے گئے۔ادھر وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں معزز مہمانوں کی آمد شروع ہو گئی ۔ سب سے پہلے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نئی دلی پہنچیں۔ جس کا سیکرٹری مکتیش پردیشی نے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم حسینہ کا استقبال کیا۔وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان، رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں کہا کہ پہلے معزز مہمان نے وزیر اعظم اور وزرا کی کونسل کی تقریب حلف برداری کیلئے نئی دہلی میں قدم رکھا۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا پرتپاک استقبال۔ ہمارے سب سے قابل قدر شراکت داروں میں سے ایک کا یہ دورہ دوستی کے قریبی اور گہرے بندھن کو مزید مضبوط کرے گا۔ دوسری طرف نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل ‘پراچندا اپنی بیٹی اور ایک وفد کے ساتھ اتوار کو نئی دہلی پہنچیں گے۔ ادھر جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں ۔ خیال رہے کہ عام انتخابات 2024 کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور وزراءکی کونسل کی تقریب حلف برداری 09 جون 2024 کو شیڈول ہے۔ اس موقع پر ہندوستان کے پڑوس اور بحر ہند کے علاقے کے رہنماﺅں کو معزز مہمانوں کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔





