Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

شہر کے ہر حصے میں رائے دہندگان میں بیداری پھیلانے کیلئے سویپ سرگرمیوں کو تیز کریں۔ڈِی اِی او سری نگر

by Indian Times
10/09/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…..انفو……… ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر(ڈِی اِی او)سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے رائے دہندگان کی بیداری بڑھانے کے لئے سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن ( ایس وِی اِی اِی پی ) کے بارے میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ڈِسٹرکٹ نوڈل آفیسر ایس وِی اِی اِی پی ، نوڈل آفیسر ایم سی ایم سی، تمام آٹھ اسمبلی حلقوں کے نوڈل افسران ایس وِی اِی اِی پی، ڈِسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر، چیف میڈیکل آفیسر، ایس وِی اِی اِی پی این آئی ٹی، کشمیر یونیورسٹی کے نوڈل افسران، نوڈل آفیسر کالج، کالجوں کے نمائندے، اِنسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس نے شرکت کی۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رائے دہندگان کی شرکت اور بیداری کے پیغام کو پھیلانے کے لئے سویپ کے حوالے سے افسران کے متحرک رول پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے جمہوریت کے لئے اِنتخابی عمل کی وسیع رینج کا احاطہ کرنے کے لئے معیاری پیغامات اور پروگرام تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈی ای او نے سویپ پروگراموں کے اِنعقاد کے لئے تاریخی سماجی، ثقافتی اور ماحولیاتی اہمیت کے حامل اہم مقامات کی نشاندہی پر زور دیا۔ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے تمام متعلقہ اَفراد پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کی طاقت اور اہمیت کو سمجھیں تاکہ ووٹروں کی بیداری اور اِنتخابی عمل میں شرکت کو بڑھانے کے لئے سویپ کی سرگرمیوں کو اُجاگر اور فروغ دیا جاسکے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اِنتظامیہ آزاد، منصفانہ اور شفاف اِنتخابات ہے اور پورے عمل میں غیر جانبداری کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔ڈی ای او نے تمام افسران سے مزید کہا کہ وہ اپنے وسائل کو متحرک کریں اور جامع جمہوریت کو فروغ دینے کے لئے اپنی سویپ ( ایس وِی اِی اِی پی) سرگرمیوں کو مربوط کریں۔اِس کے علاوہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ خواتین، پی ڈبلیو ڈی اور نوجوانوں کے لئے قائم خصوصی پولنگ سٹیشنوں اور گرین پولنگ سٹیشنوں کی معلومات اور اہمیت کو عام کریں۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے سویپ پروگراموں کے سلسلے میں وادی میں سری نگر کی اہمیت پر روشنی ڈالی کیوں کہ مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں لوگ یہاں رہتے ہیں یا مختلف کاموں، ملازمتوں، تعلیم وغیرہ کے لئے ضلع کا دورہ کرتے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جسٹس تاشی ربستن نے جموںوکشمیر یوٹی میں عدلیہ کے جاری بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی صورتحال کا جائزہ لیا

Next Post

اپنی پارٹی نے تاج محی الدین کی حمایت کااعلان کردیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں کشمیر کے طلبا و طالبات کےساتھ مبینہ ناانصافی پر سید محمد الطاف بخاری کا اظہار تشویش

اپنی پارٹی نے تاج محی الدین کی حمایت کااعلان کردیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS