Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

دہشت گردی آخری سانس لی رہی ہے / وزیر اعظم نریندر مودی

by Indian Times
15/09/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر…… 14ستمبر…. سی این آئی./….. جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے ہم وعدہ بند ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ملی ٹنسی آخری سانس لی رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی انتخابات جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ وقت یاد ہوگا جب دن ختم ہوتے ہی یہاں غیر اعلانیہ کرفیو لگا دیا جاتا تھا۔ حالات ایسے تھے کہ مرکز کی کانگریس حکومت کے وزیر داخلہ بھی لال چوک جانے سے ڈرتے تھے لیکن ہمارے دور میں امن قائم ہوا اور رات دیر گئے تک بازاروں میں رش دیکھنے کو ملتا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ نزدیک آتے ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں کے ڈوڈہ ضلع میں ایک بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کیا جس دوران انہوں نے عبداللہوں، مفتیوں اور گاندھیوں پر جموں و کشمیر کو برباد کرنے کا الزام لگاتے کہا کہ جموں کشمیر میں دہشت گردی اپنے آخری دن گن رہی ہے اور آنے والے انتخابات جموں کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس نے گزشتہ سات دہائیوں سے جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کو فروغ دیا تاکہ صرف اپنی دکانیں چلائی جا سکیں۔انہوں نے کہا ” میں آپ کو بتاتا ہوں کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی اپنے آخری دن گن رہی ہے۔ جموں و کشمیر میں آنے والے انتخابات یوٹی کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ “ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد جموں و کشمیر بیرونی طاقتوں کے لیے چشم کشا بن گیا اور انہوں نے سازشیں شروع کر دیں۔ اس کے بعد خاندانی راج کی سیاست نے جموں و کشمیر کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس 2000 سے جموں و کشمیر میں پنچایتی انتخابات کرانے میں ناکام رہی۔ مودی نے کہا ” یہ بی جے پی حکومت تھی جس نے جمہوریت کو نچلی سطح تک پہنچانے کو یقینی بنایا۔ “ انہوں نے کہا ” ب آنے والے انتخابات تین خاندانوں اور جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے درمیان براہ راست لڑائی ہے جو اپنے خوابوں کا تعاقب کر رہے ہیں۔ “ مودی نے کہا کہ جو نوجوان پولیس اور فورسز پر پتھراو¿ کرنے کے لیے پتھر اٹھاتے تھے وہ اب بڑا سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑی عمارتوں کی تعمیر کیلئے پتھروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم مودی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا کام بی جے پی ہی کرے گی۔ انہوں نے کانگریس کا نام لیے بغیر کہا کہ اب یہ آئین کو اپنے جیب میں رکھتے ہیں۔ ورنہ کیا مقصد تھا کہ جموں و کشمیر میں دو آئین تھے جس سے یہاں کے لوگوں کو مرکزی اسکیموں کا فائدہ نہیں پہنچتا تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا” آپ کو وہ وقت یاد ہوگا جب دن ختم ہوتے ہی یہاں غیر اعلانیہ کرفیو لگا دیا جاتا تھا۔ حالات ایسے تھے کہ مرکز کی کانگریس حکومت کے وزیر داخلہ بھی لال چوک جانے سے ڈرتے تھے۔ جموں و کشمیر میں اب دہشت گردی اپنی سانسیں لے رہی ہے“۔وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب یہاں کے نوجوان بہتر تعلیم کے لیے ملک کی دوسری ریاستوں میں جانے پر مجبور تھے، آج میڈیکل کالج ہو، ایمز ہو یا آئی آئی ٹی ،مجموں وکشمیر میں سیٹیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔ مرکز کی بی جے پی حکومت یہاں رابطے کو بھی مضبوط کر رہی ہے تاکہ سیاحت کو مزید وسعت ملے اور آپ لوگوں کے لیے سفر کرنا آسان ہو جائے۔ انہوں نے کہا ” میں آپ کے اس پیار اور احسان کا بدلہ آپ اور ملک کے لیے دو تین گنا محنت کرکے چکا¶ں گا۔ ہم مل کر ایک محفوظ اور خوش حال جموں و کشمیر بنائیں گے اور یہ مودی کی ضمانت ہے۔ ہم نے 2014 میں مرکز میں برسراقتدار آنے کے فوراً بعد جموں و کشمیر میں نوجوان قیادت کی تشکیل پر توجہ مرکوز کی“۔وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات مرکز کے زیر انتظام علاقے کی قسمت کا فیصلہ کرنے والے ہیں۔اس بار جموں و کشمیر کے انتخابات جموں و کشمیر کی تقدیر کا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔آزادی کے بعد سے، ہمارے پیارے جموں و کشمیر کو بیرونی طاقتوں نے نشانہ بنایا ہے۔ اس کے بعد، خاندانی سیاست نے اس خوبصورت ریاست کو کھوکھلا کرنا شروع کر دیا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے JKAACLکے زیر اہتمام ’ ہندی دیوس ‘ میں کی شرکت

Next Post

لیفٹنٹ گورنر نے سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کے ساتھ بات چیت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کے ساتھ بات چیت کی

لیفٹنٹ گورنر نے سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کے ساتھ بات چیت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS