اہلیہ اور بیٹی اسپتال میں زیرعلاج ،حملے میں دہشت گردملوث:پولیس
سرینگر ۳،فروریجنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بہی باغ علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں زخمی ہونے والاسابق فوجی اہلکار ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بساجبکہ گولیاں لگنے سے زخمی اسکی اہلیہ اور بیٹی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بیہی باغ علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ ملی ٹنٹوںنے پیر کو بیہی باغ کولگام میں ایک ریٹائرڈ فوجی اوراسکے اہل خانہ پر پر گولیاں چلائیں۔انہوںنے مزید بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے حملے میں ایک سابق فوجی، اس کی بیوی اور بیٹی زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال علاج کیلئے منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ریٹائرڈ فوجی منظور احمد وگے ساکن بیہی باغ کولگام اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ انہوںنے بتایاکہ مقتول سابق فوجی کی اہلیہ اور بیٹی اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور دونوں کی حالت مستحکم ہے۔ادھر فائرنگ کے اس واقعے کے بعد پولیس ،فوج اورفورسزنے اس پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروںکی تلاش شروع کردی ،تاہم ابھی تک سیکورٹی فورسز کا حملہ آوروں سے کوئی سامنا نہیں ہوا تاہم تلاشی کارروائی جاری ہے ۔حکام نے بتایاکہ پورے علاقے میں سیکورٹی ایجنسیوںکو الرٹ کردیاگیاہے تاکہ حملہ آوروں کا پتہ لگاکر اُن کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔






