Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

22اپریل پہلگام حملے کے بعدشروع کئے گئے’ آپریشن مہادیو‘ میں سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی حاصل

ماسٹر مائنڈسمیت 3 مطلوب ترین دہشت گردہلاک

by Indian Times
29/07/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سلیمان شاہ عرف ہاشم موسیٰ کے علاوہ مہلوک دہشت گردوںمیں ابوحمزہ اور یاسر بھی شامل :دفاعی ذرائع
سری نگر۸۲، جولائی ….جے کے این ایس …..22اپریل کو پہلگام کی بائیسران وادی میں ایک دہشت گردانہ حملے میں ایک مقامی شہری اور25سیاحوں کی ہلاکت کے بعد فوج کو سری نگرکے مضافاتی جنگلات میں شروع کئے گئے ’آپریشن مہادیو‘کے دوران اسوقت ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ،جب پیرکی صبح سری نگرکے مضافاتی علاقے ہارون کے ملنارلدواس جنگل میں ایک کارروائی کے دوران 3انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے ،جن میں سے2پہلگام حملے میں ملوث تھے ۔وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے آپریشن سندور پر بحث کے دوران لوک سبھامیں اسبات کا انکشاف کیاکہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ اورپاکستانی فوج کا سابق افسر سلیمان شاہ عرف ہاشم موسیٰ دیگر 2دہشت گردوں سمیت ہلاک ہوگیا ۔جے کے این ایس کے مطابق دفاعی ذرائع نے بتایاکہ 22اپریل کو پہلگام کی بائیسران وادی میں ایک دہشت گردانہ حملے میں ایک مقامی شہری اور25سیاحوں کی ہلاکت کے بعد فوج کو سری نگرکے مضافاتی جنگلات میں شروع کئے گئے ’آپریشن مہادیو‘کے دوران اسوقت ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے قریب ملنار لدواس ہارون جنگل میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کے بعد 3 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ہندوستانی فوج کے چنار کور کے آفیشل ایکس اکاو¿نٹ نے پہلے پوسٹ کیا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے لدواس میں آپریشن مہادیو شروع کیا ہے۔یہ فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ کارروائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہارون کے علاقے ملنار میں آپریشن شروع کیا۔ علاقے میں کمک بھیج دی گئی۔انہوںنے بتایاکہ لدواس ہارون کایہ جنگلاتی علاقہ مرکزی شہر سے تقریباً20کلومیٹر دور ہے ۔ذرائع کے مطابق پہلگام کے ماسٹر مائنڈ سلیمان شاہ عرف ہاشم موسیٰ سمیت 3دہشت گردوں کو ’آپریشن مہادیو‘ میں مارا گیا۔ادھر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں آپریشن سندور پر بحث شروع کی، سیکورٹی فورسز نے آج سری نگر کے قریب ایک تصادم میں تین پاکستانی دہشت گردوں کو مار گرانے کی زبردست جیت حاصل کی، جن میں سے دو پہلگام حملے میں ملوث تھے جس میں 26 بے گناہوں کو قتل کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق لشکر طیبہ کے ایک دہشت گرد سلیمان شاہ کی شناخت22 اپریل کے دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کے طور پر کی گئی تھی جس نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ پیرکی صبح انکاو¿نٹر میں مارے گئے دہشت گردوں میں شامل تھا۔ذرائع کے مطابق آج کی کارروائی، جس کا نام آپریشن مہادیو ہے، میں2دیگر دہشت گردوں ابو حمزہ اور یاسر کوبھی ہلاک کر دیاگیا۔ابو حمزہ اور یاسر کے بارے میں بھی خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پہلگام کے قاتلوں میں شامل ہے۔ فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے سیکورٹی دستے آج کے مشترکہ آپریشن کا حصہ تھے۔ذرائع کے مطابق سلیمان نے پاکستان آرمی میں خدمات انجام دیں اور انہیں ہاشم موسیٰ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ پہلگام کی بیسران وادی میں دہشت گردانہ حملے کے بعد جموں و کشمیر پولیس نے سلیمان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے پر 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ ہندوستانی فوج کے چنار کور کے آفیشل ایکس اکاو¿نٹ نے پہلے پوسٹ کیا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے لڈواس میں آپریشن مہادیو شروع کیا ہے۔ فوج نے ایک اپ ڈیٹ میں کہا،کہ تین دہشت گردوں کو شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔یہ معلوم ہوا ہے کہ مارے گئے تمام دہشت گرد ’ہائی ویلیو“یاانتہائی مطلوب ہدف تھے۔ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ہاروان کے علاقے ملنار میں آپریشن شروع کیا۔ علاقے میں کمک بھیج دی گئی ہے اور کومبنگ مشق جاری ہے۔این ڈی ٹی وی نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی تصویر تک بھی رسائی حاصل کی ہے جسے آپریشن مہادیو میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ بصری طور پر جنگل کے علاقے کے اندر گہرائی میں واقع ٹھکانے میں متعدد بندوقیں دکھائی دیتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق انکاو¿نٹر کے دوران مریکی ساخت کی کاربائن اورایک اے کے 47 رائفل، 17 رائفل گرینیڈرائفلیں اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کو شبہ ہے کہ دہشت گرد جموں و کشمیر میں کسی بڑی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے اے ڈِی ڈِی سی راجوری کی بیٹی کو ملازمت کا ایشورنس لیٹر سونپا

Next Post

دہشت گردی متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کےلئے پُرعزم ہیں: لیفٹنٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
دہشت گردی متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کےلئے پُرعزم ہیں: لیفٹنٹ گورنر

دہشت گردی متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کےلئے پُرعزم ہیں: لیفٹنٹ گورنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS