Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

انوراگ ٹھاکر نے کھلاڑیو ں کیلئے نظر ثانی شدہ نقدانعام اور پنشن اسکیموں کا آغاز کیا

by Indian Times
09/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دلی// نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کیش ایوارڈز، قومی بہبود اور کھلاڑیوں کو پنشن کی نظرثانی شدہ اسکیموں کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کھیلوں کے محکمے کی اسکیموں کے لیے ویب پورٹل (dbtyas-sports.gov.in) اور قومی کھیل ترقیاتی فنڈ کا بھی آغاز کیا۔ جناب انوراگ ٹھاکر نے مطلع کیا کہ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں میڈل جیتنے والوں اور ان کے کوچز، پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل ویلفیئر فار اسپورٹس پرسنز اور میرٹوریئس اسپورٹس پرسن کو پنشن کی اسکیم میں کئی اہم ترامیم کی ہیں۔

ان سکیموں کو زیادہ صارف دوست، رسائی میں آسان اور شفاف بنانے کے وژن کے ساتھ محکمہ کھیل نے کئی اقدامات کئے ہیں۔مرکزی وزیر نے اس ترقی کو ڈیجیٹل انڈیا کی طرف شہریوں کو بااختیار بنانے اور حکومت اور شہریوں کے درمیان فرق کو کم کرنے، نظام اور سہولیات، مسائل اور حل اور کم سے کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی کے وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے سراہا۔ وزیر نے وضاحت کی کہ یہ نظرثانی شدہ اسکیمیں ریکارڈ وقت میں کھیلوں کے افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے مزید شفافیت اور جوابدہی فراہم کریں گی۔

شری ٹھاکر نے روشنی ڈالی کہ اب کوئی بھی انفرادی کھلاڑی اپنی اہلیت کے مطابق تینوں اسکیموں کے لیے براہ راست درخواست دے سکتا ہے۔ اس سے قبل تجاویز اسپورٹس فیڈریشنز کے ذریعے موصول ہوتی تھیں، جو کہ تجاویز جمع کرانے میں کافی وقت لیتی تھیں۔ بعض اوقات تجویز کو منظور کرنے میں 1-2 سال سے زیادہ کا وقت لگتا تھا۔ اب درخواست دہندہ کو مخصوص تقریب کے اختتام کی آخری تاریخ سے چھ ماہ کے اندر کیش ایوارڈ اسکیم کے لیے آن لائن درخواست دینے کی ضرورت ہے۔مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ پروسیسنگ کے وقت کو کم کرنے کے لیے تینوں اسکیموں میں تصدیق کے عمل کو کافی حد تک آسان کردیا گیا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کوچز کو ان کا نقد ایوارڈ بروقت ملے، اسکیم میں مطلوبہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ڈیف اولمپکس کے کھلاڑیوں کو بھی پنشن کے فوائد میں توسیع کردی گئی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اجے بھٹ نے سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ کی سرگرمیوں اور حیثیت کا جائزہ لیا

Next Post

ہندوستان نے پہلا ٹی ٹوئنٹی 50 رنوں سے جیتا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
لیفٹنٹ گورنر نے انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس ( آئی آر ایم ایس ) کے افسر ٹرینیز سے ملاقات کی
National

لیفٹیننٹ گورنر کی نوریہ ، چترا شکلادی ، اُگادی ، گڑی پڈو اور چیٹی چند کے موقعہ پر مُبارک باد

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
ہندوستان نے پہلا ٹی ٹوئنٹی 50 رنوں سے جیتا

ہندوستان نے پہلا ٹی ٹوئنٹی 50 رنوں سے جیتا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS