سری نگر..انفو…. محکمہ ہینڈی کرافٹس و ہینڈلوم کشمیر نے تمام دستکاری کے شوقین اَفراد کو دعوت دی ہے کہ وہ 7 اگست کو کشمیر ہاٹ سری نگر میں منعقد ہونے والی ٹرینی پروڈکٹ سیل میں شرکت کریں جو گیارھویں قومی ہینڈلوم ڈے کے موقعہ پر منعقد کی جا رہی ہے۔صوبہ کشمیر کے تمام 10 اَضلاع کے سٹالوں، رجسٹرڈ کوآپریٹیو سوسائٹیوں کی جانب سے بھی سٹالز لگائے جائیں گے جن میں محکمہ کے 432 تربیتی مراکز میں تیار کی گئی مصنوعات کی فروخت کی خاطر نمائش کے لئے رکھے جائیں گے۔ڈِپٹی ڈائریکٹر ( ٹریننگز ) مرزا شاہد علی نے آج جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ٹرینی پروڈکٹ سیل صبح 11 بجے سے شروع ہوگی جس میں مختلف اَقسام کی دستکاری مصنوعات جیسے ہاتھ سے بنے ہوئے اونی قالین،سوزنی کڑھائی والے شال،ہاتھ سے بنی پشمینہ،کریول ، نمدہ، گبہ، چین سٹچ اور غیر ٹیکسٹائل اشیاءپیپر ماشی، اخروٹ کی لکڑی کے نقش و نگار اور وِلو وِکرنہایت مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔ اُنہوںنے وضاحت کی ،”مصنوعات سستی قیمتوں پر دستیاب ہو ں گی کیوں کہ کوئی لیبر لاگت یا سرچارج شامل نہیں کی جاتی ہے۔“محکمہ ہینڈی کرافٹس و ہینڈلوم کشمیر نے گزشتہ تین برسوں میں ایسی ٹرینی مصنوعات کی فروخت کے ذریعے ایک کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی سرکاری خزانے میں جمع کی ہے۔ڈِسٹرکٹ سٹالوںکے علاوہ آئی آئی سی ٹی اورسی ڈی آئی کے سٹال بھی موجودہوں گے جبکہ سکول آف ڈیزائن کی جانب سے لائیو ڈیمونسٹریشن بھی پیش کی جائے گی۔ مرزا شاہد نے مزیدکہا،” ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ”پوشش“برانڈ کی مصنوعات بھی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔“مرزا شاہد علی نے اس سیل کو تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں اور ان کے اِنسٹرکٹروں کو خراجِ تحسین قرار د یتے ہوئے کہا کہ یہ کلیئرنس سیل نہ صرف دستکاروں اور بُنکروں کی فلاح وبہبود کا ذریعہ بنتی ہے بلکہ ”لوکل کیلئے ووکل بنیں“ مہم کو بھی تقویت دیتی ہے۔ڈِپٹی ڈائریکٹر نے لوگوںسے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد کشمیر ہاٹ کا رُخ کریں کیوں کہ سٹاک محدود ہیں اور ممکن ہے کہ یہ 10 اگست تک جاری رہنے والی نمائش کے دوران مکمل طور پر دستیاب نہ رہیں۔






