Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

قومی ہینڈلوم ڈے منایا گیا

by Indian Times
09/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو….محکمہ ہینڈی کرافٹس و ہینڈ لومز کشمیر کی جانب سے قومی ہینڈ لوم ڈے کے موقعہ پرمنعقدہ ”ٹرینی پروڈکٹ سیل“ کو زبردست اور شاندار عوامی پذیرائی حاصل ہوئی جس کے پیش نظر محکمہ رواں ماہ 20 سے 27 اگست تک کشمیر ہاٹ جسے نمائش گاہ بھی کہا جاتا ہے ، میں’ گاندھی شلپ بازار‘ کا اِنعقاد کر رہا ہے۔محکمہ کے مختلف تربیتی مراکز میںبدھ کے روز بڑی تعداد میں لوگ کشمیر ہاٹ پہنچے جہاں تربیت یافتہ کاریگروں کی تیار کردہ ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹس اشیاءخام مال کی لاگت پر فروخت کی گئیں۔بڑے پیمانے پر’ کارپٹ سکیم‘ کے مراکز میں ہاتھ سے بنے ہوئے رنگ برنگے اونی قالین بہت کم وقت میں فروخت ہو گئے جن کی مجموعی فروخت تقریباً 5 لاکھ روپے ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ کے ترجمان نے بتایا،”محکمہ نے عوامی جوش و خروش کو مدنظر رکھتے ہوئے اِنڈین انسٹی چیوٹ آف کارپٹ ٹیکنالوجی (آئی آئی سی ٹی)سری نگر میں تربیت یافتہ کاریگروں کی تیار کردہ مصنوعات کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے جہاں ریشم اور اون دونوں قسم کے قالین سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو فروخت کئے جائیں گے۔“ڈِسٹرکٹ ڈیپارٹمنٹل سٹالوں پر بھی متاثر کن فروخت دیکھنے کو ملی جہاں صارفین نے کریول، سوزنی کڑھائی والی شالیں، زری کڑھائی والے خواتین کے سوٹ اور پھیرن، چین سٹچ، ٹیپسٹری، نمدہ مصنوعات، پیپر ماشی اور بید کی بنی ہوئی یادگاری و سجاوٹی اشیاءخریدیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ کے”سکول آف ڈیزائنز“ وِنگ کے ذریعے ”کانی بُنائی“ اور نایاب ”پشمینہ کے ہاتھ سے کتائی کے نادر فن کا لائیو بھی پیش کیا گیا۔اُنہوں نے مزید کہا ،” قومی ہینڈلوم ڈے نے ہمیں سری نگر شہر کی اس اِنفرادیت کو اُجاگر کرنے کا موقعہ بھی فراہم کیا ہے جسے ورلڈ کرافٹ کونسل اور یونیسکو کی کریٹیو سٹیز نیٹ ورک کے تحت ’کرافٹ سٹی‘کے طور پر تسلیم کیا ہے۔“ترجمان نے بتایا کہ ٹرینی پروڈخت سیل 10 اگست تک جاری رہے گی جب کہ دوسرا گاندھی شلپ بازار 20 سے 27 اگست تک کشمیر ہاٹ میں منعقد ہوگا جو مقامی خریداروں کو شاندار اور مستند ہاتھ سے بنی مصنوعات گھر لانے اور ’بی لوکل فار ووکل ‘مہم کا حصہ بننے کا ایک شاندار موقعہ فراہم کرے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری کی کاروبارکرنے میں آسانی کو فروغ دینے کیلئے اِصلاحات میں تیزی لانے پر زور

Next Post

پرنسپل سیکرٹری کلچر ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی کمشنر کشمیر نے ترنگا ریلی کے حتمی اِنتظامات کا جائز ہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پرنسپل سیکرٹری کلچر ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی کمشنر کشمیر نے ترنگا ریلی کے حتمی اِنتظامات کا جائز ہ لیا

پرنسپل سیکرٹری کلچر ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی کمشنر کشمیر نے ترنگا ریلی کے حتمی اِنتظامات کا جائز ہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS