Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چھڑی مبارک پنجترنی سے آخری پڑاو¿ کے لئے پوتر گھپا پہنچی

by Indian Times
10/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/ایجنسیز/ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع پنجترنی بیس کیمپ سے چھڑی مبارک (بھگوان شیو کی سونے کی چھڑی) سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ ہفتے کو آخری پڑاو¿کے لئے پوتر گھپا پہنچی۔حکام نے بتایا کہ پوتر گھپا میں پوتر گھپا میں روایتی رسومات ادا کی جائیں گی اور اجتماعی دعا کی جائے گا جس کے ساتھ یہ پوتر یاترا رسمی طور پر اختتام پذیر ہوگی۔قبل ازیں انہوں نے کہا کہ پنجترنی سے ہفتے کی صبح چھڑی مبارک مہنت دیپندر گری، جو چھڑی مبارک کے متولی ہیں، کی قیادت میں پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوئی۔انہوں نے کہا: ‘ ایم آر ٹی، ایس ڈی آر ایف، جے کے اے پی، این ڈی آر ایف، سی آر پی ایف اور آئی ٹی بی پی کی ٹیمیں امرناتھ راستوں کے مختلف مقامات پر تعینات ہیں تاکہ اس سفر کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے’۔ان کا کہنا ہے کہ آج پوتر گھپا میں روایتی رسومات ادا کی جائیں گی اور اجتماعی دعا کی جائے گا جس کے ساتھ یہ پوتر یاترا رسمی طور پر اختتام پذیر ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ سری نگر کے دشنامی اکھاڑہ مندر سے 4 اگست کو چھڑی مبارک (بھگوان شیو کی سونے کی چھڑی) سخت سیکورٹی بند وبست اور بم بم بولے نعروں کے بیچ پوتر گھپا کے لئے روانہ ہوئی تھی۔امسال خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے یاترا کو قریب ایک ہفتہ قبل ہی روک دیا گیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود بھی امسال 4 لاکھ سے زیادہ یاتری پوتر گھپا کے درشن سے فیضیاب ہوئے۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 2 جولائی کو بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاترا کے پہلے قافلے کو کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔سال گذشتہ 5 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے یہ پوتر یاترا انجام دی تھی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

حسن آباد ریناواری میں میگا آیوش فری کیمپ کا انعقاد، عوام کی بڑی تعداد شریک

Next Post

سکینہ اِیتو نے ہائیر سکینڈری سکول ڈِی کے مارگ کولگام میں سائنس بلاک اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سکینہ اِیتو نے ہائیر سکینڈری سکول ڈِی کے مارگ کولگام میں سائنس بلاک اِفتتاح کیا

سکینہ اِیتو نے ہائیر سکینڈری سکول ڈِی کے مارگ کولگام میں سائنس بلاک اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS