Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری کا کے آئی ڈبلیو ایس ایف کو مقامی سیاحت ، فنون و ثقافت کی شاندار نمائش بنانے پر زور 

by Indian Times
13/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر …انفو,,,,,چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے سول ایڈمنسٹریشن اور پولیس کے سینئر افسران کے ساتھ کھیلو انڈیا واٹر اسپورٹس فیسٹیول ( کے آئی ڈبلیو ایس ایف ) 2025 کے پہلے ایڈیشن کیلئے تیاریوں کا جائیزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جو کہ 21 سے 23 اگست تک مشہور ڈل جھیل پر منعقد ہونے والا ہے ۔ اس پروگرام کو قومی پلیٹ فارم پر کشمیر کے کثیر الجہتی دلکشی کو پیش کرنے کا ایک انوکھا موقع قرار دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے اس بات پر زور دیا کہ اس تہوار کو مقامی سیاحت ، دستکاری ، فن اور ثقافت کے ایک عظیم الشان جشن میں تبدیل کیا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ اس پروگرام کے دوران متوقع زائرین کیلئے خطے کی بھر پور کاریگری کو اجاگر کرتے ہوئے اعلیٰ درجے کی نمائشوں کو منظم کریں ۔ انہوں نے یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا کہ وہ بے عیب طرز عمل کو یقینی بنائے تا کہ وزارت یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس سرینگر کو اگلے برسوں میں اس میلے باقاعدہ مقام کے طور پر سمجھیں ۔ انتظامات کا تفصیل سے جائیزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ایتھلیٹوں کیلئے پنڈال کی تیاری ، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے ،حفاظتی اقدامات ، بورڈنگ اور رہائش کی سہولیات جائیزہ لیا ۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں جیسے سیاحت ، پی ڈی ڈی ، جل شکتی ، ٹریفک ، ہاسپٹیلٹی اینڈ پروٹوکول ، سول ایوی ایشن ، ائیر پورٹ اتھارٹی ، ایل سی ایم اے ، ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم ، ایس ڈی آر ایف ، صحت اور فائیر اینڈ ایمر جنسی سروس کے اعلیٰ ترین معیار کے ساتھ ان کی ذمہ داریوں کی فراہمی کی ہدایت دی ۔ کمشنر سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ نے اس ایونٹ کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پہلے ایڈیشن میں محکمہ اس بات کو یقینی بنائے کہ سرینگر کو اسپورٹس کیپٹل آف انڈیا کے طور پر اجاگر کیا جائے اور یہ ایونٹ ہر سال یہیں پر منعقد ہو ۔ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے پانچ انڈیشنوں کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کرنے کے محکمہ کے تجربے کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ 28 ریاستوں /یو ٹیز کے 800 کے قریب ایتھلیٹوں اورعہدیداروں کا استقبال کرنے کیلئے مضبوط انتظامات کئے جائیں جو ایونٹ کے تین دن کے دوران واٹر اسپورٹس کے پانچ ایڈیشنوں میں حصہ لیں گے ۔ سیکرٹری اسپورٹس کونسل نزہت گل نے بریفنگ دی کہ مختلف فنکشنل علاقوں کیلئے کوارڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن مین ایک سرشار سٹیٹ لائیزان آفیسر ( ایس ایل او ) ہر ٹیم کو ان کی معلومات اور ہموار سہولت کیلئے تفویض کیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جانی نقصان پر لیفٹنٹ گورنر کا اظہار دکھ

Next Post

عمر عبداللہ نے زراعت سیکٹر میں خود کفالت پر زور دیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
عمر عبداللہ نے زراعت سیکٹر میں خود کفالت پر زور دیا

عمر عبداللہ نے زراعت سیکٹر میں خود کفالت پر زور دیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS