سری نگرانفولیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہانے نوگام سری نگر علاقے میں ایک المناک سڑک حادثے میں جموں و کشمیر پولیس کے23 بٹالین آئی آر پی کے پی ایس آئی سچن ورما اور بٹالین آئی آر پی کے پی ایس آئی شبھم سیٹھ کی موت پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،”میںنوگام سری نگر میں پیش آئے المناک سڑک حادثے سے بہت غمزدہ ہوں۔ یہ نہایت دُکھ کی بات ہے کہ اِس سڑک حادثے میں دو پی ایس آئی سچن ورما اور شبھم سیٹھ اَپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ہم قوم کے لئے اُن کی مثالی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ مرحومین کے اہلِ خانہ کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔ غم کی اِس گھڑی میں پوری قوم اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔“






