Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

غیر محفوظ خوراک فروخت کرنے والوں کو مثالی سزا دی جائے گی/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

by Indian Times
12/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگرانفو…. وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی تاکہ حالیہ دِنوں بالخصوص وادی¿ کشمیر میں غیر محفوظ گوشت اور گوشت کی مصنوعات کی ضبطی کے تناظر میں جاری فوڈ سیفٹی اَنفورسمنٹ مہم کا جائزہ لیا جاسکے۔اُنہوںنے غیر محفوظ خوراک کو ذخیرہ ¿یا فروخت کرنے والے اَفراد کے خلاف مثالی اور سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی صحت کے لئے خطرہ بننے والے اَفراد کے خلاف فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈز ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے۔ اُنہوں نے اِنتہائی سنگین خلاف ورزیوں کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات چلانے پر بھی زور دیا۔وزیرا علیٰ نے کہا،”یہ سنگین مسئلہ طویل عرصے سے نظر انداز اور بے قابو رہا ہے۔ بے ضمیر و بے ایمان عناصر نے لوگوں کی صحت اور جانوں سے کھلواڑ کیا ہے۔ یہ عمل اَب ختم ہونا چاہیے اور جو لوگ دانستہ طور پر عوامی صحت سے کھیلنے میں ملوث ہیں اُنہیں قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔“اُنہوں نے مزید کہا،”میں اَفسران کو اس مہم کے آغاز اور فوڈ چین میں موجود خطرناک خرابی کو بے نقاب کرنے پر سراہتا ہوں۔ عوامی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا اور یہ مہم جاری رہے گی۔ متعلقہ محکموں کا آڈِٹ ہوگااورغیر صحت بخش گوشت اور دیگر اشیائے خورد نوش کی درآمد، فروخت اور اِستعمال کو روکنے کے لئے مو¿ثر نظام بنایا جائے گا۔“وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کوالٹی کنٹرول کو سخت کرنے کے لئے لکھن پور اور قاضی گنڈ پر اَنٹری چیک پوسٹیں اور ٹیسٹنگ لیبارٹریاںقائم کرنے کا حکم دیا تاکہ جموں و کشمیر میں داخل ہونے والے مٹن، چکن اور دیگر خراب ہونے والی اشیاءکی جانچ ہو سکے۔ اِس کے علاوہ، ہر ضلع میں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریاں قائم کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ یہ سہولیت صرف جموں اور سری نگر تک محدود نہ رہے۔اِس طرح حکومت کی نفاذی صلاحیت میں اِضافہ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ کوئی گوشت بغیر جانچ اور منظوری کے فروخت یا اِستعمال نہ کیا جائے۔اُنہوں نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگس آرگنائزیشن کو مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ سخت مانیٹرنگ اور خلاف ورزیوں کے خلاف فوری کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔عمر عبداللہ نے تمام اَضلاع میں معائینہ مہمات میں تیزی لانے کی ہدایت دی جس میں ضلع ترقیاتی کمشنران ذاتی طور پر اچانک مارکیٹ چیکس کی قیادت کریں گے تاکہ صفائی اور معیار کے طے شدہ اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ تمام موبائل فوڈ ٹیسٹنگ وینوں کو فوری طور پر ان کارروائیوں میں مدد کے لئے تعینات کیا جانا ہے۔اُنہوں نے عوام اور میڈیا کی تشویش کو جائز قرار دیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون اَپنے ہاتھ میں لینے کے بجائے متعلقہ حکام سے رجوع کریں۔ اُنہوں نے خبردار کیا کہ خود ساختہ کاروائیوں سے گریز کیا جائے اور محکمہ فوڈ سیفٹی کو ہدایت دی کہ وہ پولیس کے ساتھ مل کر اچانک چھاپے ماریں لیکن اُن تاجروں کو ہراساں نہ کریں جو قوانین کی پاسداری کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے تمام فوڈ ڈِسٹری بیوٹروں، تاجروں اور دکانداروں کی رجسٹریشن کا حکم دیا تاکہ انہیں باقاعدہ لائسنسنگ کے دائرے میں لایا جا سکے۔ ایک بین ڈیپارٹمنٹل کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ ہم آہنگی، کارکردگی اور مو¿ثر نفاذ کو بالخصوص مٹن اور چکن جیسی خراب ہونے والی اشیا¿ کی تقسیم اور فروخت کے حوالے سے یقینی بنایا جا سکے۔محکموں کو ہدایت دی گئی کہ گوشت کی فراہمی محفوظ ذرائع سے ہو، کولڈ چین برقرار رہے اور کولڈ سٹورز ڈیپ فریزنگ سہولیات سے لیس ہوں۔ وزیر اعلیٰ نے نقصان دہ کیمیکلز، غیر مجاز مصنوعی اشیا¿ اور رنگوں کے اِستعمال پر سخت تشویش کا اِظہار کرتے ہوئے انہیں صحت کے لئے خطرناک قرار دیا۔میٹنگ میں صحت کے ماہرین بشمول ڈائریکٹرسکمز اور پرنسپل جی ایم سی سری نگر نے خوراک میں ملاوٹ کے اثرات اور غیر محفوظ خوراک سے پیدا ہونے والے صحت کے خطرات پر بریفنگ دی اور خوراک کی عادات میں تبدیلی کی اپیل کی تاکہ بڑھتی ہوئی دائمی بیماریوں کو کم کیا جا سکے۔میٹنگ میں وزیر برائے صحت و تعلیم سکینہ اِیتو، وزیر برائے زراعت جاوید احمد ڈار، وزیر برائے خوراک، شہری رسدات و اَمورِ صارفین ستیش شرما، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اتل ڈولو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، پرنسپل سیکرٹری زراعت شیلندر کمار، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وکرم جیت سنگھ، کمشنر سیکرٹری خوراک، شہری رسدات و اَمورصارفین سوربھ بھگت، سیکرٹری صحت ڈاکٹرسیّد عابد رشید شاہ، ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر ایم اشرف گنائی، پرنسپل جی ایم سی ڈاکٹرعفت حسن، کمشنر فوڈ سیفٹی سمیتا سیٹھی اوردیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔ڈاکٹر عابدسیّد عابد رشید شاہ نے حالیہ نفاذی سرگرمیوں، غیر محفوظ گوشت اور مرغی کی ضبطگی، قانون کے تحت دی جانے والی سزاو¿ں اور مختلف محکموں کے رول کی تفصیلات پیش کیںجن میں فوڈ سیفٹی، خوراک، شہری رسدات و اَمورِ صارفین، زراعت، صنعت و حرفت، داخلہ، مکانات و شہری ترقی اور ضلع انتظامیہ شامل ہیں۔اُنہوں نے فوری طور پر 30 روزہ ایکشن پلان کا بھی خاکہ پیش کیا جس میںتمام فوڈ کاروباروں اوردکانداروں کی نقشہ سازی،معائینہ مہمات میں تیزی لانا،،ڈائل 104 کے ذریعے عوامی رِپورٹنگ مہمات،کمیونٹی شمولیت کے اقدامات،لکھن پور اور قاضی گنڈ پر انٹری چیک پوسٹوں کا قیام شامل ہیں۔وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے حکومت کے اس عزم کو دہرایا کہ خراب ہونے والی غذائی اشیاءبالخصوص گوشت، گوشت سے بنی مصنوعات اور ڈیری مصنوعات کی فروخت، ذخیرہ ¿ اور تقسیم میںخلاف ورزیوںکو روکنے کے لئے مربوط اورمنظم حکمت عملی پر عمل کیا جائے گا تاکہ صارفین کی صحت اور تحفظ کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔اُنہوںنے لوگوںسے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور غیر مجاز فروخت کنندگان سے کوئی بھی تیار شدہ گوشت نہ خریدیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بی جے پی کے کسان مورچہ نے ترنگا ریلی بر آمد کی

Next Post

جانی نقصان پر لیفٹنٹ گورنر کا اظہار دکھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے گریز میں’ قومی قبائلی میلے‘ کا اِفتتاح کیا 

جانی نقصان پر لیفٹنٹ گورنر کا اظہار دکھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS