Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

ستیش شرما نے یومِ قومی کھیل کے سلسلے میں مختلف سرگرمیوں کا کیااعلان

by Indian Times
20/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//انفو//وزیر برائے اَمورِ نوجوان و کھیل کود ، خوراک ، شہری رسدات و اَمور صارفین،آئی ٹی ، ٹرانسپورٹ ستیش شرما نے ملک بھر میں کھیلوں اور جسمانی صحت کو فروغ دینے کے اَقدام کے تحت جموں و کشمیر بھر میں 29 اگست کو قومی یومِ کھیل اور 31 اگست کو کمیونٹی فٹنس ڈے کے سلسلے میں متعدد پروگراموں کے اِنعقاد کا اعلان کیا۔وزیر موصوف نے یہ اعلان مرکزی وزیر برائے اَمورِ نوجوان و کھیل کود ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کی صدارت میں منعقدہ ایک ورچوئل میٹنگ میں شر کت کرتے ہوئے کیا جس میں ملک بھر میں تقریبات کے فراہم ورک کو حتمی شکل دینے کے لئے کی مختلف ریاستوں اور یوٹیزکے وزرائے کھیل نے شرکت کی۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری اَمورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ ، سیکرٹری جے اینڈ کے سپورٹس کونسل نُزہت گل، اور دیگر سینئر افسراَن بھی موجود تھے۔ستیش شرما نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں ہفتہ بھر جاری رہنے والی سرگرمیوں کا مقصد عوام میں فٹنس کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ، کھیلوں میں نچلی سطح پر شرکت کو فروغ دینا اور نظم و ضبط، ٹیم ورک اور صحت مند طرزِ زِندگی کی اَقدار کو فروغ دینا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سکولوں، کالجوں اور کمیونٹی اِداروں میں صبح کی اسمبلیاں، میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت، فٹنس کے عہد، کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں، دیسی کھیلوں، یوگا سیشن، سائیکلنگ ایونٹس اور کمیونٹی واک کا اِنعقاد کیا جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا،”زیادہ سے زیادہ شمولیت اور مو¿ثر نتائج کو یقینی بنانے کے لئے ہر ضلع میں مخصوص اَفراد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ فِٹ اِنڈیا موومنٹ کے تحت نوجوانوں کی شمولیت کے ساتھ ساتھ بزرگ شہریوں کی فٹنس سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔“وزیر موصوف نے کہاکہ ان تقریبات میں ڈیجیٹل شمولیت کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا جن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارموں، تشہیری ٹیگ لائنز اور فِٹ اِنڈیا موبائل ایپ کے ذریعے فِٹنس اسسمنٹس پر مہم چلائی جائے گی۔ تمام سرگرمیوں اور کامیابیوں کو دستاویز کیا جائے گابشمول تمغے کی تعداد اور فوٹو گیلریز اور ریکارڈ اور شفافیت کے لئے اِدارہ جاتی لاگ اِن کے ذریعے فِٹ اِنڈیا پورٹل پر اَپ لوڈ کی جائیں گی۔کابینہ وزیر ستیش شرما نے جموں و کشمیر حکومت کے ویژن کو دہراتے ہوئے کہا،”قومی یومِ کھیل نہ صرف عظیم کھلاڑی میجر دھیان چند جی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقعہ ہے بلکہ یہ کھیلوں اور فِٹنس کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کا دِن بھی ہے۔ ہم اس تقریب کو عوامی تحریک بنانے کے لئے پُرعزم ہیں جس میں ہر گاو¿ں، ہر نوجوان اور ہر شہری سرگرم حصہ لے۔ کھیل اور فٹنس سب کے لئے طرزِ زندگی بننا چاہیے۔“اُنہوں نے جموں و کشمیر بھر کے اِداروں، کمیونٹیوں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور ان پروگراموں میں بھرپور شرکت کریں تاکہ قومی یومِ کھیل۔ 2025 اور کمیونٹی فٹنس ڈے کی تقریبات کو شاندار کامیابی حاصل ہو۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سکینہ اِیتونے گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائز ہ لیا

Next Post

چیف سیکرٹری نے ریکروٹمنٹ رولز کی اَپڈیٹیشن اور محکمانہ ترقیاتی کمیٹیوں کیلئے آن لائن سسٹم اَپنانے کی حمایت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے ریکروٹمنٹ رولز کی اَپڈیٹیشن اور محکمانہ ترقیاتی کمیٹیوں کیلئے آن لائن سسٹم اَپنانے کی حمایت کی

چیف سیکرٹری نے ریکروٹمنٹ رولز کی اَپڈیٹیشن اور محکمانہ ترقیاتی کمیٹیوں کیلئے آن لائن سسٹم اَپنانے کی حمایت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS