Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے ریکروٹمنٹ رولز کی اَپڈیٹیشن اور محکمانہ ترقیاتی کمیٹیوں کیلئے آن لائن سسٹم اَپنانے کی حمایت کی

by Indian Times
20/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر///انفو //جموں و کشمیر اِنتظامیہ ایک اہم گورننس اصلاح متعارف کرنے جا رہی ہے جس کا مقصد تمام سرکاری محکموں میں ریکروٹمنٹ رولز کی اپڈیٹیشن اور محکمانہ ترقیاتی کمیٹیوں (ڈِی پی سی) کے بروقت اِنعقاد کو ڈیجیٹائز اور مربوط بنانا ہے۔یہ اَقدام ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سامنے آیا جس کی صدارت چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے کی۔ میٹنگ میں اہم محکموں کے اِنتظامی سیکرٹریوں سمیت کمشنر سیکرٹری اے آر آئی اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے ہیومن ریسورسز سے متعلق مسائل کو دیگر اِنتظامی ترجیحات کی طرح اہمیت دینا ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ترقیات اور بھرتی قواعد جیسے معاملات کو نظر انداز کرنے سے ملازمین کے حوصلے اور محکمے کی مجموعی کارکردگی پر منفی اثر پڑتا ہے۔اُنہوں نے حکمرانی میں ٹیکنالوجی کے رول کو اُجاگر کرتے ہوئے ان عملوں کو شفاف، مو¿ثر اور وقت کے پابند بنانے کے لئے ایک آئی ٹی پر مبنی نظام کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے بی آئی ایس اے جی ۔این کو ہدایت دی کہ وہ ریکروٹمنٹ رولز کی اپڈیٹیشن اور ڈی پی سیزکے لئے ایک مخصوص پورٹل تیار کرے جو اِن عملوں کو ہموار، خصوصی اور ریئل ٹائم آن لائن بنائے گا جس سے بہتر نگرانی اور جوابدہی ممکن ہو گی۔چیف سیکرٹری نے اِصلاحات کو آگے بڑھانے کے لئے پرنسپل سیکرٹری تعمیراتِ عامہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی جس میں کمشنر سیکرٹری جی اے ڈِی اور کمشنر سیکرٹری اے آر آئی اینڈ ٹریننگز بطور ممبرہوں گے ۔ یہ کمیٹی نظام کے فور ی عمل آوری کے لئے لائحہ عمل طے کرے گی۔اُنہوں نے اے آر آئی اور ٹریننگز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ سسٹم کے شروع ہونے کے بعد اَفسران کی صلاحیت بڑھانے کے لئے تربیتی پروگراموں کا اِنعقاد کریں۔اُنہوں نے کہا کہ اِس کا مقصد ایک ایسا نظام بنانا ہونا چاہیے جو نہ صرف مو¿ثر اور شفاف ہو بلکہ ملازم دوست بھی ہو۔پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ڈِی انیل کمار سنگھ نے اس مجوزہ نظام کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن نظام شفافیت بڑھائے گا، کارکردگی بہتر کرے گا اور ان اہم اِنتظامی عملوں کے لئے وقت کی پابندی کو یقینی بنائے گا۔میٹنگ میں جموں و کشمیر میں آن لائن رولز ریویو (آر آر) کی جانچ کے لئے ایک جامع ویب بیسڈسسٹم کی طرف منتقلی پر غور و خوض کیا گیا۔میٹنگ میں اِنکشاف کیا گیا کہ یہ نظام ہر تجویز کو ایک منفرد آئی ڈِی فراہم کرے گا اور ہر محکمے کے لئے مخصوص ڈیش بورڈز دستیاب ہوں گے جن کے ذریعے تجویزات جمع کرنے اور اُن کا بروقت جائزہ ممکن ہو سکے گا۔ اِس میں چیک لسٹس اور مسودہ دستاویزات کی آن لائن اَپ لوڈنگ کے علاوہ محکموں کو زیرِ اِلتوا¿ کارروائیوں اور ڈیڈ لائنز کے بارے میں آٹومیٹک الرٹس بھی بھیجی جائیں گی۔اِس کے علاوہ اِس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ اِس پورٹل کے مو¿ثر کام کے لئے ضروری ہے کہ اے آر آئی اینڈ ٹریننگز ڈیپارٹمنٹ ہر محکمے میں نوڈل اَفسران کی تعیناتی اور تربیت کو یقینی بنائے اور ریکروٹمنٹ رولز کی ایک مرکزی ڈیجیٹل لائبریری قائم کی جائے۔میٹنگ میں ایک تفصیلی ٹائم لائن بھی پیش کی گئی جس کے مطابق تجویزات کی وصولی سے لے کر سٹینڈنگ کمیٹی کی سفارشات تک پورا عمل متعین وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ اِس میں اِبتدائی جانچ 15 دن کے اندر اور اس کے بعد حتمی سفارشات کا عمل مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔مستقبل کے حوالے سے یہ اقدام بہتر حکمرانی کے لئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لئے حکومت کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اِس شفاف، جوابدہ اور مو¿ثر نظام کی تشکیل کے ذریعے ریکروٹمنٹ رولز کی اپڈیٹیشن اور ڈی پی سیز کے عمل کو آسان بنا کر جموں و کشمیر میں ایک حوصلہ اَفزا اور فعال افرادی قوت کی تعمیر کی جائے گی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ستیش شرما نے یومِ قومی کھیل کے سلسلے میں مختلف سرگرمیوں کا کیااعلان

Next Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سماجی شمولیت کی سکیموں کے تحت کوریج بڑھانے پر زور دیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سماجی شمولیت کی سکیموں کے تحت کوریج بڑھانے پر زور دیا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سماجی شمولیت کی سکیموں کے تحت کوریج بڑھانے پر زور دیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS