Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سماجی شمولیت کی سکیموں کے تحت کوریج بڑھانے پر زور دیا

by Indian Times
21/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/انفو /وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں مالی شمولیت کے منصوبوں، سماجی تحفظ کی کوریج، ضلعی کیپیکس اور حلقہ بندی ترقیاتی فنڈ (سی ڈِی ایف) کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے رواں مالی برس کے لئے جی ایس ٹی کی وصولی، ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو کا بھی جائزہ لیا۔میٹنگ میں وزیرِ اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، وزیرِ اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، تمام اِنتظامی سیکرٹریز، تمام اَضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور دیگر متعلقہ افراد نے ذاتی طور پر یا بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔پرنسپل سیکرٹری فائنانس سنتوش ڈی ویدیا نے مالی اور سماجی شمولیت کی سکیموں، آمدنی پیدا کرنے کے رُجحانات، اور کیپکس و سی ڈِی ایف کاموں کے تحت ضلع وار پیش رفت کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔وزیرِ اعلیٰ نے کاموں کی اَپ لوڈنگ اور ٹینڈرنگ کی سست روی پر نوٹس لیا اور تمام محکموں اور اضلاع کو ہدایت دی کہ وہ آمدنی کی وصولی اور سماجی شمولیت کی سکیموں پر توجہ دیں اور مالی برس کے آخری سہ ماہی تک اِصلاحی اَقدامات کو مو¿خر نہ کریں بلکہ ماہانہ بنیادوں پر پیش رفت کا جائزہ لیں۔اُنہوں نے کہا،”محکمے فروری اور مارچ کے مہینے کا انتظار نہ کریں کہ آمدنی کے ہدف حاصل کریں۔ ہر محکمہ کو فائنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مخصوص خط موصول ہوگا جس میں ان کے مسائل کی نشاندہی اور چھ ماہ کا آمدنی ہدف تفصیل سے دیا جائے گا۔ اُنہیں آج سے ماہانہ منصوبہ بندی کے ساتھ آمدنی کی بہتری پر کام شروع کرنا چاہیے۔“وزیر اعلیٰ نے مزید ہدایت دی کہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کو فائنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ضلعی سطح پر بالخصوص سماجی بہبود کے منصوبوں جیسے کہ پی ایم جن دھن یوجنا، پی ایم سُرکشا بیمہ یوجنا، پی ایم جیون جیوتی بیمہ یوجنا، اَٹل پنشن یوجنا، اِنٹگریٹیڈ سوشل سیکورٹی سکیم، بیوہ، بڑھاپے اور معذوری کی پنشنوں کی کوریج کے حوالے سے خاص ہدایات دی جائیں گی۔ اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ پی ایم جن دھن یوجنا اور دیگر منصوبوں میں کھاتہ داروں کی تعداد میں کمی کی وجوہات تلاش کریں۔ اُنہوں نے کہا،”ہم تین ماہ بعد سماجی بہبود کے منصوبوں کا دوبارہ جائزہ لیں گے اور مجھے ضلعی سطح پر کوریج میں نمایاں بہتری دیکھنے کی اُمید ہے۔“عمر عبداللہ نے سی ڈی ایف کے تحت کاموں کی حتمی منظوری کو تیز کرنے اور بی اِی ایم ایس پورٹل پر کاموں کی اَپ لوڈنگ کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ ارکان قانون ساز کو یوٹی اور ضلعی کیپیکس منصوبوں میں شامل کاموں کے بارے میںمطلع کیا جائے جن کوارکان قانون ساز نے بجٹ سے پہلے کی میٹنگوں کے دوران ترجیح دی تھی اور انہیں ایسے کاموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے جو قابل عمل نہیں پائے گئے۔اُنہوںنے متنبہ کیا کہ آمدنی کی وصولی میں تاخیر حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پر مجبور کر سکتی ہے جیسے کہ محکموں کے اخراجات میں کٹوتی۔ اُنہوں نے کہا ،”اگر محکمے اپنے اخراجات میں کٹوتی نہیں چاہتے تو انہیں جتنا ممکن ہو آمدنی کی بہتری پر توجہ دینی ہوگی۔ یہ ذمہ داری ہر محکمہ پر عائد ہوتی ہے کہ وہ بروقت پیش رفت کو یقینی بنائے۔“میٹنگ میں نوٹ کیا گیا کہ حالیہ برسوںمیں سماجی تحفظ کے منصوبوں میں قابلِ ذکر ترقی ہوئی ہے جس میں پی ایم جن دھن یوجنا کے کھاتہ داروں کی تعداد 23 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، پی ایم سُرکشا بیمہ یوجنا میں 23.8 لاکھ کھاتہ دار شامل ہیں اور پی ایم جیون جیوتی بیمہ یوجنا تقریباً 9.83 لاکھ اَفراد کو کور کر رہی ہے۔اِسی طرح، بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن ورکرز بورڈ کے تحت چلنے والے فلاحی سکیموں کے حوالے سے میٹنگ کو بتایا گیا کہ مالی برس 2024-25 ءمیں 2.5 لاکھ مستفیدین کو 166.90روپے کروڑ کی رقم فراہم کی گئی لیکن فعال ورکر رجسٹریشن کم ہے جس کے لئے توسیعی کوششوں کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے اخراجات اور ریونیوکے بہاو¿ کی نگرانی کو مضبوط بنانے، کاموں کی صد فیصد اَپ لوڈنگ کو یقینی بنانے، اِنتظامی منظوریوں، ٹینڈرنگ اور ضلعی کیپیکس کاموں کی تکمیل کو تیز کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے سماجی تحفظ کے منصوبوں تک رَسائی بہتر بنانے اور دعوﺅںکے جلد تصفیے کے لئے بیداری مہمات میں کو تیز کرنے پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے سماجی تحفظ، شمولیتی ترقی اور مالی نظم و ضبط کے لئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ تمام محکموں اور ضلع ترقیاتی کمشنروں پر زور دیاکہ وہ مقررہ اہداف کے حصول کے لئے فائنانس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے ریکروٹمنٹ رولز کی اَپڈیٹیشن اور محکمانہ ترقیاتی کمیٹیوں کیلئے آن لائن سسٹم اَپنانے کی حمایت کی

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں اِنتظامی بلاک اور ایمفی تھیٹر کا کیااِفتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں اِنتظامی بلاک اور ایمفی تھیٹر کا کیااِفتتاح

لیفٹیننٹ گورنر نے سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں اِنتظامی بلاک اور ایمفی تھیٹر کا کیااِفتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS