Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں اِنتظامی بلاک اور ایمفی تھیٹر کا کیااِفتتاح

by Indian Times
21/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

گاندربل…انفو…. لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر، تولہ مولہ کیمپس گاندربل میں نئے تعمیر شدہ انتظامی بلاک اور ایمفی تھیٹر کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اگلے دو دہائیوں میں نمایاں ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اِس سمت میںماہرینِ تعلیم اور طلبا¿کا کردار نہایت اہم ہے تاکہ۔” وِکست بھارت@ 2047 “کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔“اُنہوں نے کہا،”ہماری ترقی کا ماڈل اِنسانی وسائل کی تخلیق پر مبنی ہونا چاہیے جو اِقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے طلباءمیں سیکھنے کا ایک دِلچسپ ماحول فراہم کرنے ، تخلیقی سوچ، زِندگی کی مہارتوں کو فروغ دینے ،مسائل کے حل اور اِختراع کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔اُنہوں نے کہا،”ہمیں ”سب چلتا ہے“ والے رویے سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے اورہندوستان کو علمی معیشت میں تبدیل کرنے کے لئے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے پرانے نصاب میں اِنقلابی تبدیلیاں لانی ہوں گی ۔ ہماری اوّلین ترجیح اِنسانی سرمایہ، اِختراع اور تحقیق میں سرمایہ کاری ہونی چاہیے۔“لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے بین الشعبہ جاتی کورسز پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ کورسز نہ صرف تخلیقی صلاحیتوں، اِختراعات، سوچ اور مہارتوں کو فروغ دیتے ہیں بلکہ طلبا¿ کو ان کی سماجی اور اخلاقی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا،”یونیورسٹی ترقی کا محور ہے اور طلبا¿ اس کے گرد گھومنے والے عناصر ہیں۔ انسانی ترقی کوئی مشینی عمل نہیں بلکہ اس کے لئے بہتر یونیورسٹیاں، قابل اَساتذہ اور ایک مو¿ثر تعلیمی ماحول کی ضرورت ہے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے موجودہ دور میں تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجی اور ترقی کے پیش نظر ایسے انسانی وسائل کی ضرورت پر زور دیا جو غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہوں ۔اُن کے پاس زِندگی بھر سیکھنے کی مہارت اور رِی ۔سکلنگ اور اَپ ۔سکلنگ کے لئے وقت کے ساتھ بدلنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔اِس موقعہ پر سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں حال ہی میں تعینات اساتذہ کے لئے سات روزہ تعارفی پروگرام کا آغاز بھی کیا گیا۔اِس تقریب میں وائس چانسلر سینٹر ل یونیورسٹی آف کشمیر پروفیسر اے رویندر ناتھ، ڈی آئی جی سیںٹرل کشمیر رینج راجیور پانڈے، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل جتن کشور، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، اَساتذہ، سٹاف اور طلبا¿ نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سماجی شمولیت کی سکیموں کے تحت کوریج بڑھانے پر زور دیا

Next Post

ستیش شرما نے عوام دوست اِختراعات کیلئے ٹیکنالوجی اور صنعت کے اِنضمام پر دیازور

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ستیش شرما نے عوام دوست اِختراعات کیلئے ٹیکنالوجی اور صنعت کے اِنضمام پر دیازور

ستیش شرما نے عوام دوست اِختراعات کیلئے ٹیکنالوجی اور صنعت کے اِنضمام پر دیازور

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS