سری نگر/21 اگست /انفو/کرائم برانچ ہیڈ کوارٹر جموںوکشمیر نے مرکزی وزارت داخلہ کے اشتراک سے ہیومن ٹیرفنگ کے خلاف موجودہ نظام کو مزید مضبوط بنانے اور ڈیجیٹل دور میں اِس کے نقصانات سے نمٹنے کے لئے آج ’ اِنسداد انسانی سمگلنگ‘ کے موضوع پر ٹیگور ہال سری نگرمیں ایک یونین ٹیریٹری سطح کی کانفرنس منعقد کی جس کا مقصد بالخصوص طلبا¿ اور بالعموم عوام کو اِنسانی سمگلنگ اور اس کے سماجی اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔کانفرنس کی شروعات میں آئی جی پی کرائم برانچ جموں و کشمیر سوجیت کمار نے مہمانوں اور شرکا¿ کا خیر مقدم کیا۔ یہ کانفرنس ڈِی آئی جی کرائم برانچ جموں و کشمیر کی رہنمائی اور آئی جی پی کرائم کی مجموعی نگرانی میں منعقد کی گئی۔اِس موقعہ پر مہمانِ خصوصی سپیشل ڈی جی کوآرڈی نیشن پی ایچ کیو سری نگر ایس جے ایم گیلانی نے تمام شُرکا¿ اور شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ اِنسانی سمگلنگ کی بدعت کے خاتمے کے لئے متحد ہوجائیں ۔ کانفرنس میں اے ڈِی جی پی اور ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز جموں و کشمیر آلوک کمار؛ آئی جی پی ہیڈکوارٹر پی ایچ کیواتم چند،جوڈیشل اَفسران ، پی ایچ کیو کے سینئر اَفسران ، مختلف سرکاری محکموں جیسے سماجی بہبود، خواتین و اطفال کی بہبود اور محنت محکموں، کشمیر یونیورسٹی کے فیکلٹی آف لا¿ کے طلبا¿، مختلف کالجوں اورسکولوں کے طلبا¿، بارڈر سیکورٹی فورس کے افسران، این جی اوز، اے ایچ ٹی یو جموں و کشمیر کے نوڈل پولیس اَفسران نے شرکت کی۔ایکسپرٹ ٹرینر ہیومن ٹریفکنگ اور کنسلٹنٹ اِنڈیا برائے چلڈرن راجیش منی، سپریم کورٹ کے وکیل روی کانت ،بانی شکتی واہنی اور نیشنل کنوینر ، جسٹ رائٹس فار چلڈران شکت ویہنی کے بانی، اور “جسٹس رائٹس فار چلڈرن” کے نیشنل کنوینر نے کانفرنس میں اپنے خیالات، تجاویز اور سفارشات لیکچرز اور پریزنٹیشنز کے ذریعے پیش کیں تاکہ انسانی اسمگلنگ کی تمام زنجیروں کو توڑا جا سکے۔ ایکسپرٹ ٹرینر، ہیومن ٹریفکنگ، کنسلٹنٹ، انڈیا برائے چلڈرنراجیش منی، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف انڈیا اور بانی ’شکتی واہنی‘ کے بانی اور ’جسٹس رائٹس فار چلڈرن ‘کے نیشنل کنوینرروی کانت نے کانفرنس میں شرکت کی۔ اُنہوں نے اِنسانی سمگلنگ کی زنجیروں کو توڑنے کے لئے اَپنی قیمتی تجاویز اور نکاٹ لیکچرز او رپاور پوائنٹ پرزنٹیشنوں کے ذریعے پیش کئے ۔کانفرنس میں تمام شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا اور اُنہو ںنے اَپنے تجربات اور مہارتوں کا اشتراک کیا اور متاثرین کی روکتھام اور مدد کے لئے مو¿ثر حکمت عملیوں کی نشاندہی کی۔کانفرنس کے اختتام پر ایس ایس پی ، ایس او ٹو آئی جی پی کرائم محمد فیصل قریشی نے شکریہ کی تحریک پیش کی ۔ مہمانِ خصوصی اور دیگر مقررین کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔






