Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سکینہ اِیتو نے حضرت بل کے ترقیاتی منظر نامے کا لیاجائزہ

by Indian Times
22/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/21 اگست /انفو/ وزیربرائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے آج سول سیکرٹریٹ سری نگر میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں حضرت بل اسمبلی حلقے کی ترقیاتی منظرنامے کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں رُکن قانون ساز اسمبلی حضرت بل سلمان علی ساگر ،سیکرٹری سکولی تعلیم رام نواس شرما،سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ،ڈائریکٹر سکولی تعلیم کشمیر ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، سی ایم او سری نگر، سی ای او سری نگر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ دورانِ میٹنگ وزیر موصوفہ نے افسران پر زور دیا کہ وہ عوامی ضروریات اور مسائل کو مو¿ثر طریقے سے حل کرنے کے لئے عوامی بنیادی ڈھانچے کا مو¿ثر اور بہتر اِستعمال یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ نتائج پر مبنی حکمت عملی اَپنائیں، منصوبوں کو بروقت مکمل کریں اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کریں۔اُنہوں نے کہا، ”عوامی انفراسٹرکچر عوام کی سہولیت کے لئے بنایا جاتا ہے لیکن جب تک اس کی مینی ٹیننس اور مو¿ثر اِستعمال نہ ہو، یہ اپنا مقصد پورا نہیں کر سکتا۔“ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ خدمات کی فراہمی کو منظم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مکمل یا جاری منصوبوں کے عوامی فائدے میں ٹھوس نتائج سامنے آئیں۔وزیر سکینہ اِیتو نے حضرت بل حلقے میں تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے سکولی تعلیم کے محکمے کو ہدایت دی کہ پرائمری سے لے کر ہائیر سیکنڈری سطح تک تمام سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اُنہوں نے خستہ حال عمارتوں کی بروقت مرمت کی بھی ہدایت دی تاکہ انہیں تدریسی عمل کے قابل بنایا جا سکے۔اُنہوں نے صحت شعبے کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران سے کہا کہ موجودہ سہولیات اور حالیہ تعمیر شدہ ڈھانچے کو عوامی فائدے کے لئے مو¿ثر طریقے سے اِستعمال میں لایا جائے۔ اُنہوں نے حضرت بل حلقے کو تعلیم اور روحانیت کا مرکز قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اِس کے ثقافتی اور تعلیمی ورثے کے ساتھ ہم آہنگ ترقیاتی کوششیں جاری رکھی جائیں۔وزیر سکینہ اِیتو نے محکمہ صحت افسران کو منی میٹرنٹی ہسپتال زکورہ کے مو¿ثر اِستعمال کی بھی ہدایت دی۔ اُنہوں نے ایس ڈی ایچ حبک کے اضافی بلاک کی تعمیر میں حائل رُکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے حلقے کے دیگر طبی مراکز جیسے یو پی ایچ سی تیل بل، پی ایچ سی بُرزہامہ، فقیر گوجری ہسپتال، یو پی ایچ سی نشاط، پی ایچ سی برین، یو پی ایچ سی ہارون، این ٹی پی ایچ سی تھید وغیرہ کا بھی جائزہ لیا اور ان میں ڈیجیٹل ایکسرے، جدید تشخیصی آلات اور دیگر اعلیٰ طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دی تاکہ عوام کو بہتر طبی خدمات میسر آ سکیں۔ وزیر صحت نے محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ حضرت بل حلقے کی طبی سہولیات کو اَپ گریڈ کرنے کے لئے ضروری تجاویز بروقت پیش کریں تاکہ فنڈز بروقت فراہم کئے جا سکیں۔اُنہوں نے عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت کی ہمہ جہت ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے افسران اور شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ آپس میں مل کر کام کریں تاکہ یہ حلقہ متوازن ترقی کی مثال بنے۔وزیر موصوفہ نے کہا،”ہماری توجہ عوامی فلاح پر مرکوز رہنی چاہیے۔ ترقی کا مطلب صرف اثاثے بنانا نہیں بلکہ یہ بھی یقینی بنانا ہے کہ یہ اثاثے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کریں۔“اُنہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ بنیادی ڈھانچے کے اِستعمال میں خامیوں کی نشاندہی کریں ، رُکاوٹوں کو دورہ کریںاور بیداری پیدا کریں تاتاکہ کمیونٹی سرکاری سرمایہ کاری سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھا سکے۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ترقیاتی عدم توازن کو ختم کرنے اور حلقے میں جامع ترقی کو فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اپنی پارٹی سینئر لیڈر غلام حسن میر کی لیفٹنٹ گورنر سے ملاقات

Next Post

کرائم برانچ جموں وکشمیر کے زیر اہتمام ’اینٹی ہیومن ٹیرفنگ‘ پر ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کرائم برانچ جموں وکشمیر کے زیر اہتمام ’اینٹی ہیومن ٹیرفنگ‘ پر ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد

کرائم برانچ جموں وکشمیر کے زیر اہتمام ’اینٹی ہیومن ٹیرفنگ‘ پر ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS