سری نگر/21 اگست /انفو/ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہاسے ملاقات کی۔ دوران ملاقات کشمیر میں سیاحتی شعبے کو فروغ دینے اور کشمیر میں مختلف سیاحتی مقامات کو دوبارہ کھولنے سے متعلق کئی اہم اَمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ادھر رُکن قانون ساز اسمبلی وِجے پور چندر پرکاش گنگا نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاسے ملاقات کی۔






