سری نگر….۸۲،اگست….جے کے این ایس….. وادی کشمیر میں گذشتہ دنوں کی مسلسل بارشوں کے بعد بدھ سے سرینگر سمیت بیشتر اضلاع بالخصوص جنوبی کشمیر میں بارشیں رک گئیں ،جسکے نتیجے میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں مزید تیز ی کیساتھ اضافہ نہیں ہو اجبکہ رام منشی باغ سری نگرمیں بدھ کے روز پانی کی سطح 21فٹ تک پہنچ جانے کے بعد محکمہ اری گیشن وفلڈ کنٹرول نے سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیاتھا ،اور رات دیر تک سیلاب کا خطرہ منڈلاتارہا۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگر شہر اور دیگر علاقے فی الوقت 2014کے تباہ کن سیلاب سے بچ گئے ،کیونکہ بدھ کے روز جنوبی کشمیر میں مزید بارشیں نہ ہونے کے باعث دوران شب دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے آنے لگی ۔رام منشی باغ سری نگرجہاں بدھ کو رات کے 11بجے تک جہلم میں پانی کی سطح 21.10فٹ تھی ،جمعرات کی صبح 8بجے یہ 20.36فٹ تک نیچے آگئی اور موسم بہتر رہنے کے بعدجہلم میں پانی کی سطح میں مزید کمی آتی گئی اور جمعرات کی دوپہرتک رام منشی باغ سری نگرکے مقام پر جہلم میں پانی کی سطح میں کم ازکم 3فٹ تک کمی آچکی تھی اور پانی کی سطح کم ہونے کا سلسلہ جاری تھا ۔تاہم کرسو راجباغ کی جہلم کے نزدیک واقع بستی کی گلیوں میں ابھی بھی سیلابی پانی موجود تھا ۔جمعرات کوکشمیر کی موسمی صورت حال میں کافی بہتری دیکھنے میں آئی۔ سرینگر اور وادی کے دیگر مقامات پر بھی اس وقت آسمان صاف رہااور دھوپ کھلتی رہی۔ اگرچہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کےمطابق آج موسم عام طور خشک رہے گا۔تاہم ایڈوائزری میں کہیں کہیں پر مٹی کے تودے گر آنے اور پتھر کھسکنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ ایڈوائزری میں لوگوں کو احتیاطاً دریاو¿ں، نالوں اور دیگر آبی پناہ گاہوں کے نزدیک جانے سے منع کیا گیا ہے۔ادھر جموں وکشمیر میں دوسرے روز یعنی جمعرات کوبھی تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بشمول اسکول اورکالج بندرہے۔ خطے کے مختلف مقامات پر خراب موم اور سیلاب جیسی صورت حال کے پیش نظر جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جو بدھ کو منعقد ہونے تھے، ملتوی کرنے کا اعلان پہلا ہی کیا تھا۔حکام نے بتایا کہ دریائے جہلم اور معاون ندی نالوںمیں پانی کی سطح میں بتدریج کمی آنے کے باوجود فیلڈ ٹیمیں وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں دریا کے رویے کی نگرانی اور کسی بھی تبدیلی کا جواب دینے کے لیے تعینات ہیں۔ محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے حکام کے مطابق سری نگر کے رام منشی باغ میں دریائے جہلم کی پانی کی سطح رات بھر خطرے کے نشان سے اوپر رہنے کے بعد کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔ریئل ٹائم ڈیٹا کے مطابق،رات کے ایک بجکر 9منٹ پر دریا جہلم کی پیمائش 21.03 فٹ تھی لیکن صبح 7بجکر9منٹ تک پانی کی سطح گر کر 20.53 فٹ رہ گئی۔ اگرچہ سطح اب خطرے کے نشان سے نیچے ہے، حکام نے کہا ہے کہ خاص طور پر سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں قریبی مشاہدہ جاری رہے گا۔حکام نے بتایا کہ فیلڈ ٹیمیں وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں دریا کے رویے کی نگرانی اور کسی بھی تبدیلی کا جواب دینے کے لیے تعینات ہیں۔محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول نے پانی کی سطح اور آس پاس کے علاقوں کےلئے ممکنہ خطرات کو ٹریک کرنے کےلئے اہم مقامات پر گھنٹے کے حساب سے نگرانی رکھی ہے۔






