Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

صوبائی کمشنر کشمیر نے سری نگر اور بڈگام میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا کیا دورہ

by Indian Times
05/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو…بڈگام کے زونی پورہ اور شالینا میں دریائے جہلم کے کنارے ٹوٹنے کے بعد سری نگر اور بڈگام کے کئی نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ اِس صورتِ حال کے پیش نظر صوبائی کمشنر کشمیر انشل گرگ نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تاکہ اِمدادی اور ریسکو کارروائیوں کی نگرانی کی جا سکے۔صوبائی کمشنر کشمیر کے ہمراہ آئی جی پی کشمیر اور ضلع سری نگر و بڈگام کے ضلع ترقیاتی کمشنران بھی تھے۔ اُنہوں نے لسجن اور نوگام کا دورہ کیا تاکہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور متاثرہ اَفراد کی حفاظت کے لئے مربوط کوششوں کو یقینی بنایا جا سکے۔اِس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی کمشنر نے کہا،”آج صبح زونی پورہ بڈگام میں دریائے جہلم کے کنارے میں شگاف پڑگئے جس کے نتیجے میں آس پاس کے علاقوے زیر آب آگئے۔ تاہم احتیاطی تدبیر کے طور پر ہم نے گزشتہ رات تقریباً 9,000 اَفراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا تھا جس سے کسی بھی جانی نقصان کو روکنے میں مدد ملی۔“اُنہوں نے مزید کہا کہ موسم کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے بالخصوص جنوبی کشمیر میں جہاں زیادہ تر علاقوں میں اس وقت آسمان صاف ہے۔صوبائی کمشنر نے کہا،”سنگم اور رام منشی باغ میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے، جو ایک مثبت علامت ہے۔“اُنہوںنے کہا کہ ایس ڈِی آر ایف، این ڈِی آر ایف، پولیس اور ریونیو محکموں سمیت ریسکو ٹیمیں نشیبی متاثرہ علاقوں میں متحرک ہیں اور بر وقت اِمداد فراہم کی جا رہی ہے۔ڈویژنل کمشنر کشمیر نے کہا،”زمینی سطح پر مو¿ثر ردِّعمل کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی اور ضلعی اِنتظامیہ کے اعلیٰ اَفسران موقعہ پر موجود ہےں۔“اُنہوں نے عوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لوگوں کی طرف سے تعاون کو سراہا اور کہا کہ لوگوں کو چوکس رکھنے کے لئے مسلسل اعلانات کئے جا رہے ہیں۔صوبائی کمشنر نے اِنخلا¿کی کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بڈگام کی چھ دیہات میں متاثرہ اَفراد کو نکال لیا گیا ہے جبکہ سری نگر میں احتیاطی بنیادوں پر اِنخلا¿جاری ہے۔ اُنہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حفاظتی اقدام کے طور پر نشیبی علاقوں میں جانے سے گُریز بعد میں صوبائی کمشنر کشمیر انشل گرگ نے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کے ہمراہ شالینا کا دورہ بھی کیا اور وہاں جاری ریلیف اور تخفیفی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا اور اِنتظامیہ کے تمام متاثرہ رہائشیوں کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے وزیراعظم اور وزیر خزانہ کا کیا شکریہ

Next Post

بی آر او چیف نے چیف سیکرٹری کے ساتھ سیلاب کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
بی آر او چیف نے چیف سیکرٹری کے ساتھ سیلاب کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

بی آر او چیف نے چیف سیکرٹری کے ساتھ سیلاب کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS