Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

بھارت کےخلاف پاکستان کی پراکسی جنگ بڑا مسئلہ /جنرل انیل چوہان

by Indian Times
06/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر…. 05ستمبر …سی این آئی…. جہاں چین کا سرحدی تنازع سب سے بڑا چیلنج ہے وہیں بھارت کے خلاف پاکستان کی پراکسی جنگ اگلا بڑا مسئلہ ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا کہ اسلام آباد کی حکمت عملی ہمیشہ سے بھارت کا خون بہانے کی رہی ہے۔سی این آئی کے مطابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا کہ چین کے ساتھ ہندوستان کا سرحدی تنازع ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔گورکھپور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں چین کا سرحدی تنازع سب سے بڑا چیلنج ہے، وہیں بھارت کے خلاف پاکستان کی پراکسی جنگ اگلا بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی حکمت عملی ہمیشہ سے بھارت کا خون بہانے کی رہی ہے۔انیل چوہان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”ممالک کے سامنے چیلنجز لمحاتی نہیں ہوتے، وہ مختلف شکلوں میں موجود ہوتے ہیں۔ میرے خیال میں چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ ہندوستان کا سب سے بڑا چیلنج ہے اور یہ جاری رہے گا۔ دوسرا بڑا چیلنج ہندوستان کے خلاف پاکستان کی پراکسی جنگ ہے“۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور چیلنج یہ ہے کہ جنگ کے دائرے تبدیل ہو چکے ہیں- اس میں اب سائبر اور خلا شامل ہیں۔ ہمارے دونوں مخالف جوہری طاقتیں ہیں، اور یہ فیصلہ کرنا ہمیشہ ایک چیلنج رہے گا کہ ہم ان کے خلاف کس قسم کی کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں۔اعلیٰ فوجی اہلکار نے مئی میں پاکستان کے خلاف آپریشن سندور پر بھی بات کی، جہاں بھارت نے 22 اپریل کو پہلگام حملے کے جواب میں پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردانہ ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران مسلح افواج کو مکمل آپریشنل آزادی حاصل تھی اور اس کا مقصد ہمارے صبر کی سرخ لکیر کھینچنا تھا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن سندو رکے دوران ہمیں منصوبہ بندی اور اہداف کے انتخاب سمیت مکمل آپریشنل آزادی حاصل تھی۔ اس کا مقصد دہشت گرد حملے کا بدلہ لینا نہیں تھا بلکہ ہمارے صبر کی سرخ لکیر کھینچنا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن سندور ایک ملٹی ڈومین آپریشن تھا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جی ایس ٹی ٹیکس اصلاحات کے فوائد تمام عام لوگوں تک پہنچانا حکومت کی ترجیح /سیتا رامن

Next Post

شہید سنگھ ویلفئیر آرگنائیزیشن کے وفد نے لیفٹنٹ گورنر سے ملاقات کی 

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
شہید سنگھ ویلفئیر آرگنائیزیشن کے وفد نے لیفٹنٹ گورنر سے ملاقات کی 

شہید سنگھ ویلفئیر آرگنائیزیشن کے وفد نے لیفٹنٹ گورنر سے ملاقات کی 

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS