سری نگر…۶،ستمبر….جے کے این ایس پی…..غمبر آخر الزماں،حضرت محمدمصطفےٰ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی تقریبات انتہائی عقیدت و احترام اور تزک واحتشام کے ساتھ منائی جا رہی ہےں۔جے کے این ایس کے مطابق یوم ولادت باسعادت محسن انسانیت ،باعث تکوین کائنات،نبی آخرالزماں،نبی برحق، حضور پُرنور، حضرت محمد ﷺ یعنی عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب سعید کی مناسبت سے جمعہ کو شب خوانی کی روح پرورتقارےب کا اہتمام کےا گیا۔ وادی میں سب سے بڑی بابرکت اور روح پرور شبینہ تقریب درگاہ شریف حضرت بل میں منعقد ہوئی، جہاں وادی کے اطراف واکناف سے ہزاروں فرزندان توحید بشمول باپردہ مسلم خواتین،لڑکیوں اور بچوں وبچیوںنے خشووخجوکیساتھ شب خوانی کی روح پرورمجلس میں شرکت کی ۔ ادھر انتظامیہ وقف بورڈ اور کئی رضاکار تنظیموں نے زائرین کیلئے ٹرانسپورٹ،پانی ،بجلی، کھانے پینے کی چیزیں اور دیگر سہولیات دستیاب رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے جبکہ امن وقانون کو برقراررکھنے نیز عقیدت مندوںکی حفاظت کیلئے پولیس نے اضافی انتظامات کئے تھے ۔شب عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقعہ پر وادی بھر میں شب خوانی کی روح پرور مجالس کا اہتمام کیا گیا جن میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔ سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں ہزاروں عقیدت مندبشمول مردوزن اوربچے رات بھر شب خوانی میں محو رہے اور نماز فجرکے بعد موئے مقدس ﷺ کی زیارت سے فیضاب ہوئے۔بعدازاں نماز ظہر،عصر،مغرب اور نماز عشاءکے بعد بھی ہزاروں عقیدت مندمقدس ﷺ کے دیدار سے فیضاب ہوئے۔اس دوران درگاہ حضرت بل میں میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی تقریب سعید کے موقع پر ضلع انتظامیہ سرینگر نے مختلف سرکاری اداروں اور چند رضاکارانہ انجمنوں کے اشتراک سے زائرین کو ہر ممکن سہولت بہم رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے تھے۔ شہر و دیہات سے درگاہ حضرت بل آنے والے عقیدت مندوں کی سہولت کے لئے ٹریفک کے معقول انتظامات بھی کئے گئے تھے جبکہ ٹریفک جام سے بچنے کے لئے پہلے ہی روٹ پلان ٹریفک پولیس نے مرتب دیا تھا تاکہ زائرین کو پارکنگ یا ٹریفک جام کی وجہ سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس دوران عاشقان رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) نے عاجزی اور انکساری کے ساتھ اللہ کے حضور اپنے گناہوں اور خطاوں کی معافی طلب کی جبکہ وادی کشمیر کے امن واماں، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی خاص دعا مانگی گئیں۔آثار شریف درگاہ حضرتبل میں کے علاوہ وادی کی دیگر خانقاہوں اور مساجد میں بھی اجتماعات منعقد ہوئے۔ولادت باسعادت (صلی اللہ علیہ وسلم) کے سلسلے میں درگارہ حضرت بل کے علاوہ وادی کی دیگر مساجد، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں شب خوانی کی مجالس آراستہ ہوئیں، وہیں گزشتہ کئی دنوں سے وادی کی مختلف مساجد میں نماز مغرب سے نماز عشاءشام تک درود و اذکار کی محفلیں آراستہ ہوتی رہیں۔اسی طرح کی پر رونق اور روح پرور مجالس آثار شریف پنجورہ شوپیاں، اہم شریف بانڈی پورہ، آثار شریف اولڈ بارہمولہ،جناب صاحب صورہ، آثار شریف شہری کلاش پورہ اور تاریخی جامع مسجد سرینگر،، اننت ناگ ، پلوامہ ، گاندربل ، بڈگام ، کپوارہ ، ہندوارہ ، گریز میں بھی میلاد النبی ﷺ کے موقع پرشب خوانی کی خصوصی مجالس کا اہتمام کیاگیا۔اس دوران وقف بورڈ کے منتظمین نے کہاکہ شب خوانی کے بعد ہفتہ کو نماز فجرکے بعد سے ہر نماز کے موقعہ پر لاکھوں عقیدت مند موئے مقدس ﷺ اوردوسرے تبرکات کے دیدارسے فیضیاب ہوئے اور یہ بابرکت سلسلہ اگلے جمعہ تک جاری رہے گا۔ میں بھی منعقد ہوئیں۔ جن میں آقائے نامدارحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔ وہیں علمائے کرام واعظ و خطیب اور ائمہ مساجد نے آنحضور (صلی اللہ علیہ وسلم) کی حیات طیبہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔واضح رہے کہ آثار شریف درگاہ حضرت بل کی تجدید و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد اسے میلاد کی تقریبات سے قبل باضابطہ طور زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے اس سے قبل سال1968 میں درگاہ شریف کی تعمیر نو کی گئی تھی جو گیارہ سال کی مسلسل کوششوں کے بعد 1979 میں مکمل ہوا اور آج تقریباً 56 برس بعد دوبارہ زیبائش و آرائش کا کام عمل میں لایا گیا ہے۔






