Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے پی ایم اے وائی ۔ یو 2.0 کے پہلے یو ٹی ایل ایس ایم سی اجلاس کی صدارت کی

by Indian Times
10/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر……….انفو…چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے ہاو¿سنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ) کے یونین ٹیر یٹری لیول سینکشننگ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی ( یو ٹی ایل ایس ایم سی ) کے پہلے اجلاس کی صدارت کی ، جس میں پردھان منتری آواس یوجنا اربن ( پی ایم اے وائی ۔ یو ) کے تحت پیش رفت کا جائیزہ لیا گیا اور شہری غریبوں کیلئے روز گار پیدا کرنے کے مقصد سے دین دیال انتودھیا یوجنا ۔ جموں و کشمیر شہری ( ڈی ۔ جے اے وائی شہری ) اسکیم کے نفاذ کا اندازہ لگایا گیا ۔ اجلاس میں کمشنر سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ، کمشنر سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے ، کمشنر سیکرٹری فاریسٹ ، کمشنر سیکرٹری سوشل ویلفئیر ، جموں اور سرینگر میونسپل کارپوریشنز کے کمشنرز ، ایم ڈی جموں و کشمیر ہاو¿سنگ بورڈ ، ایم ڈی این یو ایل ایم کے علاوہ دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران کمیٹی نے پی ایم اے وائی ۔ یو 2.0 کے بینیفشری لیڈ کنسٹرکشن ( بی ایل سی ) ورٹیکل کے تحت یو ٹی کے مختلف اضلاع میں 1254 ہاو¿سنگ یونٹس کی تعمیر اور اودھمپور ضلع میں ایفورڈیبل ہاو¿سنگ ان پارٹنرشپ ( اے ایچ پی ) ورٹیکل کے تحت 304 اضافی رہائشی یونٹس کی منظوری دی ۔ کمیٹی نے 2025-26 کیلئے سالانہ کیپیسٹی بلڈنگ پلان کو بھی منظور کیا ، جو وزارت ہاو¿سنگ اینڈ اربن افئیرز ( MoHUA ) کو ارسال کیا جائے گا ۔ چیف سیکرٹری نے مناسب مستفیدین کی شناخت کی اہمیت پر زور دیا تا کہ سستی رہائش کے منصوبوں کا بروقت آغاز یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے محکمے کو ہدایت دی کہ تمام اضلاع میں پی ایم اے وائی ۔ یو 2.0 کے تحت گھریلو سروے کی تکمیل کو تیز کیا جائے تا کہ مختلف عمودی شعبوں میں مستفیدین کی رجسٹریشن کو بڑھایا جا سکے ۔ شفافیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ہدایت دی کہ تمام درخواست دہندگان کی تصدیق کو تیزی سے مکمل کیا جائے تا کہ حقیقی گھرانوں کو مطلوبہ فوائد حاصل ہوں ۔ تعمیراتی رفتار کا جائیزہ لیتے ہوئے انہوں نے مستفیدین کی طرف سے بنائے جا رہے رہائشی یونٹس کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کی ہدایت دی ۔ انہوں نے پی ایم اے وائی ۔ یو کے مرحلہ اول کے جاری کاموں کو تیز کرنے پر زور دیا ، جو اپنی اختتامی تاریخ کے قریب ہیں ، جبکہ ساتھ ہی پی ایم اے وائی ۔ یو مرحلہ دوم کے موثر نفاذ پر توجہ دینے کی بات کی ۔ چیف سیکرٹری نے زور دیا کہ رہائش اور روزگار کے دونوں اقدامات کو وقت پر ، شفاف اور مستفید ہونے والوں کیلئے بہترین طریقے سے نافذ کیا جائے تا کہ پورے یو ٹی میں شہری غریب خاندان ان فلیگ شپ اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سی پی رادھا کرشنن 15ویں نائب صدر منتخب

Next Post

کولگام انکاﺅنٹرمیں جاں بحق ہوئے فوجیوں کو خراج عقیدت/منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے وزیراعظم اور وزیر خزانہ کا کیا شکریہ

کولگام انکاﺅنٹرمیں جاں بحق ہوئے فوجیوں کو خراج عقیدت/منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS