Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ہلکی گاڑیوں کو آزمائشی بنیادوں پر چلنے کی اجازت

by Indian Times
11/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…..۰۱، ستمبر… جے کے این ایس…. 8 روز کے طویل تعطل کے بعد سرینگر جموں قومی شاہراہ (NH-44) کو بدھ کے روز چھوٹی اورمسافرگاڑیوںکی آمد و رفت کیلئے جزوی طور پر بحال کر دیا گیا۔ تھارد ادھم پور میں بڑے لینڈ سلائیڈ کے باعث یہ شاہراہ گذشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے مسلسل بند رہی تھی، جس کی وجہ سے ہزاروں مسافر اورسینکڑوں گاڑیاں مختلف مقامات پر درماندہ ہو کررہ گئی تھیں۔جے کے این ایس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایاکہ بدھ کی صبح 9 بجکر20 منٹ پر ہلکی گاڑیوں کو آزمائشی بنیادوں پر چلنے کی اجازت دی گئی اور خوش قسمتی سے اب(دوپہر) تک کوئی رکاوٹ یا حادثہ پیش نہیں آیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ مال بردار اور بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت کو تاحال معطل رکھا گیا ہے اور اس بارے میں فیصلہ بحالی کا کام مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔حکام نے بتایاکہ جموں سری نگر قومی شاہراہ کو ہلکی موٹر گاڑیوں بشمول مسافر گاڑیوں کےلئے جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے، جو ادھم پور ضلع کے تھارد میں بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے مسلسل8 دن اور26اگست کو بھاری بارش کے بعدمجموعی طورپر2ہفتے سے زیادہ عرصے تک بند رہی۔انہوںنے واضح کیاکہ ہلکی موٹر گاڑیوں بشمول مسافرگاڑیوںکو صبح 9 بجکر20 منٹ بجے سے چلنے کی اجازت دی گئی تھی، جب کہ سڑک مکمل طور پر بحال ہونے تک بھاری ٹریفک کی نقل و حرکت معطل رہے گی ۔جموں و کشمیر کی لائف لائن سمجھی جانے والی اسٹریٹجک ہائی وے کو بارشوں کی وجہ سے مسلسل لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بند کر دیا گیا تھا، جس سے وادی کو سپلائی منقطع ہو گئی تھی۔ بحالی کا کام جاری ہے، لیکن حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ صاف کرنے اور پہاڑی ڈھلوان کو مستحکم کرنے میں توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے۔حکام نے مزید کہا کہ سڑک کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں اور سڑک پر سفر کرتے وقت محتاط رہیں۔ادھر انتظامیہ نے جانوروں سے لدے چھ پہیہ ٹرکوں کو جکھانی، ادھم پور سے سرینگر کی جانب روانگی کی اجازت دے دی ہے تاکہ دور دراز علاقوں میں ضروری رسد پہنچائی جا سکے۔محکمہ ٹریفک کے عہدیداروں نے کہا کہ متاثرہ حصے میں ملبہ ہٹانے اور ڈھلوان کو مستحکم بنانے کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے تاکہ جلد از جلد شاہراہ کو مکمل طور پر آمد و رفت کے قابل بنایا جا سکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور صرف سرکاری ایڈوائزری پر عمل کرتے ہوئے ہی شاہراہ کا استعمال کریں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جاوید رانا نے اننت ناگ میں قبائلی کانفرنس میں شرکت کی

Next Post

ٹرمپ کا بھارت امریکہ مذاکرات بحال کرنے کا اعلان

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ٹرمپ کا بھارت امریکہ مذاکرات بحال کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا بھارت امریکہ مذاکرات بحال کرنے کا اعلان

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS