Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

مرکزی وزیرنتن گڈکری اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ کی بحالی کا لیاجائزہ

by Indian Times
17/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو….وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ و ہائی ویز نتن گڈکری کی صدارت میں سری نگر ۔جموں قومی شاہراہ کی بحالی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی ورچیول میٹنگ میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ نے دورانِ میٹنگ قومی شاہراہ کی طویل بندش کی وجہ سے پھل کاشت کاروں اور تاجروں کو درپیش شدید مشکلات کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھاری گاڑیوں کی بلا رُکاوٹ آمد و رفت کو یقینی بنایا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ سڑک کی مرمت اور بلیک ٹاپنگ ضروری ہے مگر یہ اہم ٹریفک کی طویل بندش کی قیمت پر نہیں ہونی چاہیے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا،”بلیک ٹاپنگ اِنتظار کر سکتی ہے لیکن بھاری گاڑیوںبالخصوص 4ایکسل اور 5 ایکسل ٹرکوں کو مغل روڈ سے نہیں موڑا جاسکتا ۔ ان کے لئے یہی واحد راستہ ہے اور کشمیر کی طرف بڑی تعداد میں ٹرک پھنسے ہوئے ہیں۔ اِس پسماندگی کو ختم کرنا بہت ضروری ہے۔“اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس وقت پھلوں کا سیزن عروج پر ہے اور ٹرانسپورٹ میں مزید تاخیر کاشت کاروں اور تاجروں کو بھاری نقصان پہنچا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے اِس بات پر زور دیا کہ اگرچہ چھوٹی گاڑیوں کو متبادل راستوں پر موڑا جا سکتا ہے لیکن این ایچ۔44 کو بھاری ٹریفک کے لئے کھلا رکھنا ضروری ہے جب تک تمام پھنسے ہوئے ٹرکوں کو کلیئر نہیں کیا جاتا۔ اُنہوں نے تجویز دی کہ بلیک ٹاپنگ کا کام صرف اسی صورت میں شروع کیا جائے جب دونوں اَطراف سے ٹریفک مکمل طو رپر کلیئر ہو جائے۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے وزیر اعلیٰ کو یقین دِلایا کہ ان کے مسائل کا مکمل اَزالہ کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ شاہراہ پر بلیک ٹاپنگ دوبارہ شروع کرنے سے قبل پھنسے ہوئے تمام ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت دی کہ شاہراہ پر لین ڈسپلن اور ٹریفک کے ضوابط کو سختی سے عملایاجائے تاکہ کلیئرنس کا عمل آسانی سے مکمل ہو۔گزشتہ روز وزیر زراعت جاوید ڈار نے قومی شاہراہ کا دورہ کیا تاکہ زمینی صورتحال کا از خود جائزہ لیا جا سکے اور اِس کے بعد وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو سڑک کی موجودہ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے قومی شاہراہ۔44 پر رُکاوٹوں اور ملک کے باقی حصوںکے ساتھ اہم رابطے کے نقصان کا نوٹس لیتے ہوئے مرکزی وزیر سے رابطہ کر کے معاملے کی فوری ضرورت سے آگاہ کیا جاسکے جس کے بعد یہ جائزہ میٹنگ ان کی ٹیلیفونک درخواست پر طلب کی گئی۔ میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری، وزرا¿ سکینہ اِیتو، جاوید رانا، جاوید ڈار اور ستیش شرما، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا اور این ایچ اے آئی، این ایچ آئی ڈِی سی ایل سمیت دیگر متعلقہ اِداروں کے اعلیٰ اَفسران نے ذاتی اور بذریعہ ورچوئل موڈشرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جاوید رانا نے حبہ کدل حلقہ میں پانی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا

Next Post

مکمل بحالی کیلئے درکار فوری اقدامات پر غوروخوض /نتن گڈکری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مرکزی وزیرنتن گڈکری اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر ۔ جموں قومی شاہراہ کی بحالی کا لیاجائزہ

مکمل بحالی کیلئے درکار فوری اقدامات پر غوروخوض /نتن گڈکری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS