سرینگر…19ستمبر ….سی این آئی …امن اور استحکام کے ساتھ، اتحاد اور مشترکہ مقاصد کے جذبے کے ساتھ اور ایک مضبوط اجتماعی شناخت کو فروغ دینے کے ساتھ، ہندوستان مضبوط ترقی حاصل کرے گا کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ہندوستان کا بھرپور لسانی منظر نامہ طاقت کا ایک ذریعہ ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ سینکڑوں زبانوں اور بولیوں نے ایک مربوط معاشرے کی تعمیر میں مدد کی ہے، جو تبدیلی اور ترقی کو آگے بڑھا رہا ہے۔ سی این آئی کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے این آئی ٹی سرینگر میں ”ہندوستانی زبانوں میں انضمام“پر قومی سیمینار میں کلیدی خطاب کیا۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ امن و استحکام، اتحاد اور مشترکہ مقاصد کے جذبے کے ساتھ، اور ایک مضبوط اجتماعی شناخت کو فروغ دینے کے ساتھ، ہندوستان مضبوط ترقی حاصل کرے گا۔ منوج سنہا نے کہا کہ ہندوستان کا بھرپور لسانی منظر نامہ طاقت کا ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں زبانوں اور بولیوں نے ایک مربوط معاشرے کی تعمیر میں مدد کی ہے، جو تبدیلی اور ترقی کو آگے بڑھا رہا ہے۔انہوں نے کہا ” متنوع پس منظر، زبانوں، بولیوں اور خیالات کے باوجود، ایک مشترکہ قومی شناخت اور مشترکہ شعور ہم سب کو متحد کرتا ہے۔ ہمیں قوم کی تعمیر کے لیے تنوع میں اتحاد کی طاقت کو بروئے کار لانا چاہیے۔ ہماری کوشش یہ ہونی چاہیے کہ ہندی ایک لازمی پل کے طور پر کام کرتی رہے، مختلف لسانی پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو آپس میں جوڑتی رہے، لوگوں کو دوسری زبانیں سیکھنے کی ترغیب دے“۔انہوں نے کہا کہ سماج کے تمام طبقوں کو بھی تمام ہندوستانی زبانوں میں موجود امیر ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔لیفٹنٹ گورنر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ لسانی اختلافات سے بالاتر ہو کر ہندوستان کو وکشت بھارت میں تبدیل کرنے کے لیے قوم کو متحد کریں۔انہوں نے کہا ” آپ کو نوآبادیاتی ذہنیت کے تمام نشانات کو مکمل طور پر ختم کرکے ایک شاندار اور ترقی یافتہ ہندوستان بنانا ہوگا۔ “ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا مستقبل کے امکانات کی امید کے ساتھ ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔منوج سنہا نے کہا ” 21ویں ویں صدی ہندوستان کی صدی ہے۔ یہ پتھر میں لکھی گئی ہے۔ مسلسل ترقی اور پیداواری صلاحیت ہندوستان کو ایک غالب عالمی طاقت بنائے گی۔ “ انہوں نے نوجوان طلباءکو نئی زبانیں سیکھنے، نقطہ نظر کو وسیع کرنے اور جدت طرازی کی ترغیب دی۔لیفٹنٹ گورنر نے سرکاری زبان سیل کے قیام اور ہندی زبان کے فروغ کیلئے متعدد سرگرمیاں منعقد کرنے کے لیے این آئی ٹی سرینگر کی ستائش کی۔اس موقع پرلیفٹنٹ گورنر نے متنوع زبانوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے والے مصنفین، اسکالرز اور محققین کو مبارکباد دی۔شری اتل بھائی کوٹھاری، قومی سکریٹری، شکشا سنسکرت اتھن نیاس؛ پروفیسر بنود کمار کنوجیا، ڈائریکٹر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، سرینگر۔انشول گرگ صوبائی کمشنر کشمیر۔ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی، ایس ایس پی سرینگر؛ شکشا سنسکرت اتھن نیاس کے ارکان؛ ممتاز ادبی شخصیات، اسکالرس، اساتذہ اور طلباءنے شرکت کی۔






