Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

اَرضیاتی سائنسدان پروفیسر گپتا کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات

by Indian Times
25/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…انفو…..سابق ممبر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اَتھارٹی (این ڈِی ایم اے) اور مرکزی وزارتِ ارضیاتی سائنس کے سابق سیکرٹری پروفیسر ہرش کے گپتا نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے عوامی رسائی دفتر’رابطہ‘ میں ملاقات کی تاکہ جموں و کشمیر میں زلزلہ سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور آفات سماوی کے لئے تیاری پر غور و خوض کیا جاسکے۔اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی اوروائس چانسلر اِسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی یو ایس ٹی) پروفیسر شکیل احمد رومشو بھی موجود تھے۔پروفیسر گپتا نے اَپنی تفصیلی پرزنٹیشن میں کشمیر جو کہ ہمالیائی زلزلہ خیز پٹی میں واقع ہے وہاںزلزلے سے بچنے والے بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ۔اُنہوں نے شمال مشرقی ہمالیائی خطے میں درمیانی مدت کے زلزلے کی کامیاب پیش گوئی کی مثال دیتے ہوئے کشمیر میں بھی اِسی طرح کے مطالعات کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے متعدد تجاویز پیش کیں جن میں ’زلزلہ سیفٹی ڈے‘ منانا، سکول کے طلباءکو زلزلہ سے بچاو¿ کی تربیت دینا، ماضی کے بڑے زلزلوں کے منظرنامے تیار کرنا، میگا موک ڈرلز کا اِنعقاد، زلزلے سے محفوظ تعمیراتی اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کرنا اور ہمالیہ پٹی میں زلزلہ سے قبل وارننگ سسٹم کی تنصیب شامل ہےں۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پروفیسر گپتا کی بصیرت کی سراہنا کی اور اِس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت جموں و کشمیر میں زلزلہ سے محفوظ ڈھانچے کی ترقی کے لئے پُرعزم ہے۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ پیش کردہ تجاویز کو آفات سے نمٹنے اور عوامی تحفظ کی جامع حکمت عملی میں شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

آیوشمان بھارت اسکیم کی بدولت ملک عوامی صحت کی دیکھ بھال میں ایک انقلاب دیکھ رہا ہے / وزیر اعظم مودی

Next Post

چیف سیکرٹری نے پی ایم۔اے بی ایچ آئی ایم اور اِی سی آر پی کے تحت جاری اہم طبی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا سری نگرانفوچیف سیکرٹری اَتل دولو نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں پردھان منتری آیوشمان

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے پی ایم۔اے بی ایچ آئی ایم اور اِی سی آر پی کے تحت جاری اہم طبی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا  سری نگرانفوچیف سیکرٹری اَتل دولو نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں پردھان منتری آیوشمان

چیف سیکرٹری نے پی ایم۔اے بی ایچ آئی ایم اور اِی سی آر پی کے تحت جاری اہم طبی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا سری نگرانفوچیف سیکرٹری اَتل دولو نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں پردھان منتری آیوشمان

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS