Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے پی ایم۔اے بی ایچ آئی ایم اور اِی سی آر پی کے تحت جاری اہم طبی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا سری نگرانفوچیف سیکرٹری اَتل دولو نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں پردھان منتری آیوشمان

by Indian Times
25/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بھارت ہیلتھ اِنفراسٹرکچر مشن ( پی ایم۔ اے بی ایچ آئی ایم) اور ایمرجنسی کووڈ رسپانس پیکیج۔دوم (اِی سی آر پی۔II) کے تحت جموں و کشمیر کے مختلف اَضلاع میں قائم کئے جا رہے اہم نگہداشت طبی پروجیکٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ صحت و طبی تعلیم، مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم)، گورنمنٹ میڈیکل کالجز کے پرنسپلوں،منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایس سی سی اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے ان پروجیکٹوںکی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سہولیات جموں و کشمیر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ اُنہوں نے عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ تمام پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے کام کی رفتار سرعت لائیں۔اُنہوں نے زور دیا کہ ان سہولیات کا قیام ضلعی ہسپتالوں اور نئے میڈیکل کالجوں میں ٹریشری اور ثانوی درجے کی صحت خدمات کو بڑھانے میں مددگار ہوگا۔دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے ہر پروجیکٹ کی طبعی و مالی پیش رفت،ورک سائٹس پر دستیاب افرادی قوت اور مشینری اور گزشتہ جائزے کے بعد حاصل کردہ پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے لئے مقررہ ڈیڈ لائن پر سختی سے عمل درآمد اورمستقل نگرانی کی ہدایت دی۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے میٹنگ کا جانکاری دی کہ پی ایم۔ اے بی ایچ آئی ایم کے تحت جموں کے جی ایم سی اور ضلع ہسپتال بڈگام میں دو 100 بستروں والے کریٹیکل کیئر بلاکوں پر کام جاری ہے جبکہ سات 50 بستروں والے بلاکوں جی ایم سی کٹھوعہ، راجوری، ڈوڈہ، اننت ناگ، سکمز میڈیکل کالج بمنہ اور ضلع ہسپتال کولگام میں قائم کئے جا رہے ہیں۔اِس کے علاوہ 20 ڈِسٹرکٹ اِنٹگریٹیڈ پبلک ہیلتھ لیبارٹریز (ڈِی آئی پی ایچ ایل) اور 287 بلاک پبلک ہیلتھ یونٹوں (بی پی ایچ یوز) بھی پورے جموں و کشمیر میں قائم کئے جا رہے ہیں۔اِی سی آر پی ۔دو م کے تحت مزید سات 50 بستروں والے کریٹیکل کیئر بلاک جی ایم سی اُودھمپور اور ضلع ہسپتالوں ریاسی، پلوامہ، کپواڑہ، پونچھ، شوپیاں اور گاندربل میں تیار کئے جا رہے ہیں۔میٹنگ میں 104 اَربن آیوشمان آروگیہ مندرز (یو اے اے ایمز) کے قیام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا جن میں سے 52 مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 79 کو 31 مارچ 2026 ءتک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر ایچ ایس سی سی نے چیف سیکرٹری کو ہر پروجیکٹ کی موجودہ صورتحال، وسائل کی تعیناتی اور متوقع ٹائم لائنز کے بارے میںجانکاری دی۔ اُنہوں نے بتایا کہ پروجیکٹ سائٹس پر اَفرادی قوت کو بڑھا کر 950 سے زائد کارکنان تک پہنچا دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اگلے ہفتوں میں ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لئے ان کی تعداد 1400 تک بڑھ جائے گی۔چیف سیکرٹری نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اُنہوں نے عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ اَفرادی قوت کی کمی کو پورا کریں، وسائل کو متحرک کریں اور پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے لئے کام کی رفتار تیز کریں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اَرضیاتی سائنسدان پروفیسر گپتا کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات

Next Post

سپیکر نے ناگام چاڈورہ میں کاریگروں کیلئے میگا بیداری کیمپ کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سپیکر نے ناگام چاڈورہ میں کاریگروں کیلئے میگا بیداری کیمپ کا اِفتتاح کیا

سپیکر نے ناگام چاڈورہ میں کاریگروں کیلئے میگا بیداری کیمپ کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS