Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سپیکر نے ناگام چاڈورہ میں کاریگروں کیلئے میگا بیداری کیمپ کا اِفتتاح کیا

by Indian Times
25/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بڈگام….انفو….سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عبد الرحیم راتھر نے ناگام چاڈورہ میں ایک روزہ میگا بیداری کیمپ و سمینار کا اِفتتاح کیا۔ بیداری کیمپ کا اِنعقاد محکمہ ہینڈی کرافٹس و ہینڈلوم نے کیا تھا۔اِس کیمپ میں مختلف محکموں کے اَفسران و ملازمین کے علاوہ کاریگروں، ب±نکروں، تربیت حاصل کرنے والوں نے بھرپور شرکت کی۔سپیکر موصوف نے اَپنے اِفتتاحی خطاب میں کشمیر کی عظیم ثقافتی ورثے کے تحفظ میں کاریگروں کے رول کو سراہا۔ اُنہوں نے زور دیا کہ کاریگر خلوص اور لگن و محنت کے ساتھ اَپنے ہنر کو آگے بڑھاتے ہوئے اِختراع او مارکیٹ سے چلنے والے طریقوں کو اَپنائیں ۔عبدالرحیم راتھر نے خود انحصاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کاریگروں کو چاہیے کہ وہ روزگار تلاش کرنے والے کے بجائے روزگار دینے والے بنیں۔ اُنہوں نے کاریگروں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کی۔اِس موقعہ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس و ہینڈ لوم بڈگام نے محکمہ کی جانب سے ہینڈی کرافٹس و ہینڈلوم شعبے کو مضبوط کرنے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کاریگروں پر زور دیا کہ وہ محکمہ کی طرف سے عملائی جارہی فلاحی سکیموں اور تربیتی پروگراموں سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔مختلف محکموں کے دیگر مقررین نے بھی کاریگروں اور تربیت یافتہ اَفراد کے لئے دستیاب سکیموں اور مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پرڈِپٹی رجسٹرار کوآپریٹیوز بڈگام ،اسسٹنٹ رجسٹرار کواپریٹیو بڈگام، پرنسپل گورنمنٹ پولی تکنیک کالج اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چاڈورہ ، جے اینڈ کے بینک ناگام چاڈورہ کے نمائندگان اور دیگر متعلقین بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے پی ایم۔اے بی ایچ آئی ایم اور اِی سی آر پی کے تحت جاری اہم طبی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا سری نگرانفوچیف سیکرٹری اَتل دولو نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں پردھان منتری آیوشمان

Next Post

’حمایت ‘ نے دیہی نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کیلئے راہیں ہموار کیں۔جاوید ڈار

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
’حمایت ‘ نے دیہی نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کیلئے راہیں ہموار کیں۔جاوید ڈار

’حمایت ‘ نے دیہی نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کیلئے راہیں ہموار کیں۔جاوید ڈار

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS