Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

’حمایت ‘ نے دیہی نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کیلئے راہیں ہموار کیں۔جاوید ڈار

by Indian Times
26/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/25 ستمبر /انفو/وزیر برائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی، پنچایتی راج،اِمداد باہمی اور الیکشن جاوید احمد ڈار نے ”حمایت “ پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک منفرد پلیٹ فارم ہے جو دیہی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے اورآزاد مستقبل کی تعمیر کا موقعہ فراہم کرتا ہے۔ اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہار یہاں سری نگر میں منعقدہ ”حمایت المنائی میٹ۔ 2025 “سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔یہاں کئی مستفیدین نے اَپنی کامیابی کے داستانوں کا اِشتراک کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ زیادہ تر شرکا¿غریب اور سادہ پس منظر سے آئے تھے لیکن اُنہوں نے اَپنی محنت، عزم اور ہمت کے ذریعے زِندگی میں ترقی حاصل کی۔ اُنہوں نے کہا،”حمایت ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو دیہی نوجوانوں کو ہنر سیکھنے اور ایک آزاد زِندگی کی راہ ہموار کرنے میں مدد دیتا ہے۔“اُنہوں نے مزید کہا کہ آج کے دُور میں صرف تعلیمی قابلیت ہی کافی نہیںہے ، اصل کرنسی ہنر ہے۔وزیرموصوف نے زور دیا کہ ہنر مندی کی تربیت کو جدید کاشت کاری تکنیکوں، مٹی کی جانچ، مویشیوں کی نگہداشت اور حتیٰ کہ زراعت میں آرٹیفیشل اِنٹلی جنس (اے آئی )کے اِستعمال تک بڑھایا جانا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا اگر ہم اَپنے نوجوانوں کو ان شعبوں میں تربیت دیں تو یہ ایک حقیقی اِنقلاب برپا کر سکتا ہے۔جاوید احمد ڈار نے’حمایت‘ کے تربیت یافتہ نوجوانوں کی متاثر کن داستانوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر فرد کو مشکلات کے باوجود اَپنی کامیابی کی داستان خود لکھنا چاہیے۔اُنہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا،” زِندگی میں اصل چیز جیت نہیں بلکہ جدوجہد کرنا ہے۔“ اُنہوں نے دیانتداری، محنت اور نظم و ضبط کو دیرپا کامیابی کی بنیاد قرار دیا۔اُنہوں نے زور دیا کہ شارٹ کَٹس سے کبھی حقیقی کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔ مقابلے کا سامنا ہمت اور تیاری سے کرنا چاہیے۔اُنہوں نے نوجوانوں کے اعتماد کو بڑھانے کے لئے ہنر کی تربیت اور شخصیت سازی کی باقاعدہ تربیت پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے شرکا¿ کو مُبارک باد دِی اور 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جاری رہنے والے ”سیوا پَرو“ اَقدام کو ایک ایسا پلیٹ فارم قرار دیا جو بنیادی سطح کی ترقی اور نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کو اُجاگر کرتا ہے۔وزیر جاوید احمد ڈار نے کہا،”ہر گھرانے کو مشکلات کا سامناہے لیکن ہمیں ان پر قابو پانا ہے، اپنے ہنر کو نکھارنا ہے اور آگے بڑھنا ہے۔“سیکرتری دیہی ترقی و پنچایتی راج محمد اعجاز اسد نے اَپنے خطاب میں کہا کہ یہ تقریب صرف ایک المنائی میٹ نہیں بلکہ جدوجہد اور کامیابی کی وہ داستان ہے جو جموں و کشمیر کے دُور دراز علاقوں کے نوجوانوں نے رقم کی ہے اور ” حمایت مشن“کے ذریعے خود انحصاری کا راستہ پایا ہے۔اُنہوں نے کہا، ”آج جن المنائی نے اَپنی داستانوں کا اِشتراک کیاوہ یہاں موجود دیگر نوجوانوں کے لئے باعثِ تحریک ہیں۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ’حمایت‘ صرف تربیت نہیں بلکہ اُمید کی کرن اور کامیابی کا راستہ ہے۔“سیکرٹری موصوف نے اِس بات پر زور دیا کہ حکومت صرف ہنر سکھانے تک محدود نہیں بلکہ تربیت کے بعد نوجوانوں کے سفر پر بھی نظر رکھتی ہے، تقرری کو یقینی بنانے، ضروری معاونت اور آگے کی رہنمائی بھی کرتی ہے۔ اُنہوں نے” حمایت “ٹیم کو اس مسلسل کوشش پر مُبارک باد دی اور کہا کہ مستقبل میں مزید ایسے المنائی میٹس ہونے چاہئیں۔اُنہوں نے اعلان کیا کہ ” حمایت “2.0 جلد شروع کیا جائے گا جس میں زرعی، ڈیری، باغبانی اور کاشت کاری جیسے نئے تربیتی شعبے شامل ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا،”ان شعبوں کو شامل کر کے ہمارا مقصد دیہی نوجوانوں کو کامیابی کے لئے مزید مواقع اور راہیںفراہم کرنا ہے۔“اعجاز اسد نے وزیر اعظم کی جانب سے 17 ستمبر کو شروع کئے گئے ” سیوا پَرو“ پروگرام سے اس اقدام کو جوڑتے ہوئے کہا کہ2 اکتو بر تک چلنے والی یہ مہم لوگوں کو مختلف سکیموں سے جوڑنے اور بااِختیار بنانے کی داستانوں کو اُجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ’حمایت‘ رجنیش گپتا نے بھی اَلمنائی میٹ کے دوران پروگرام کے اثرات کے بارے میں اہم معلومات کا اِشتراک کیااورجموں و کشمیر کے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے میں اس کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے بتایا،”اَب تک ’حمایت‘ نے زائد اَز 34,000 نوجوانوں کو تربیت دی ہے جن میں سے تقریباً 15,000 کو کامیابی سے روزگار ملا ہے۔“تقریب میں ڈائریکٹر آر ڈِی ڈِی کشمیر شبیر حسین بٹ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر آئی ڈبلیو ایم پی راجنیش کمار اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سپیکر نے ناگام چاڈورہ میں کاریگروں کیلئے میگا بیداری کیمپ کا اِفتتاح کیا

Next Post

حکومت سیلاب سے متاثرہ بے گھر اور بے زمین کنبوں کوپانچ مرلہ زمین فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
حکومت سیلاب سے متاثرہ بے گھر اور بے زمین کنبوں کوپانچ مرلہ زمین فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

حکومت سیلاب سے متاثرہ بے گھر اور بے زمین کنبوں کوپانچ مرلہ زمین فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS