Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

حکومت سیلاب سے متاثرہ بے گھر اور بے زمین کنبوں کوپانچ مرلہ زمین فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

by Indian Times
26/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بلاور(کٹھوعہ)….انفو…وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ تمام کنبوں کو پانچ مرلہ اَراضی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بے گھر ہوگئے ہیں اور جن کے مکانات لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک آ ئے سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گئے ہیں، پانچ پانچ مرلہ زمین فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اس زمین پر اپنے رہائشی مکانات تعمیر کر سکیں۔وزیر اعلیٰ نے یہ اعلان بلاور کے علاقے ڈوگین میں متاثرہ مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جن کے گھروں اور روزگار کو حالیہ سیلاب نے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اِس سے قبل اُنہوں نے رُکن قانون ساز اسمبلی بنی ڈاکٹر رمیشور سنگھ کے ہمراہ ضلع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے بھی لیا۔عمر عبداللہ نے متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد کا یقین دِلاتے ہوئے اِنتظامیہ کو بروقت ریلیف اور بحالی کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے کہا،”سال 2025 ءنے جموں و کشمیر میں مارچ۔اپریل میں خشک سالی سے لے کر اگست۔ستمبر میں مسلسل بارشوں، اچانک آئے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات تک شدید تباہی لائی ہے اور کٹھوعہ سے کپواڑہ تک کافی نقصان ہوا ہے۔“اُنہوں نے تباہی کی شدت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شدیدبارشوں نے 350 سے زائد پُلوں، تقریباً 2000 کلومیٹر سڑکوں، ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچایا ہے، کھڑی فصلیں بہہ گئی ہیں اور سرکاری و نجی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا،”جموںوکشمیربحالی کے چیلنجوں کی بہتات کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے ایک جامع ریلیف اور بحالی پیکیج کا منتظر ہے۔“عمر عبداللہ نے کہا کہ اُن کا دورہ کٹھوعہ کے دُور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کا مقصد زمینی حقائق کا خود مشاہدہ کرنا تھا۔ اُنہوںنے جموں و کشمیر کے داخلی مقام ہیرا نگر اور لکھن پور میں نقصانات کا فضائی سروے بھی کیا۔بعد میں وزیر اعلیٰ نے ضلع اِنتظامیہ کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راجیش شرما، اے ڈِی سی اور سینئر سول و پولیس افسران نے شرکت کی۔ اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ تمام متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کریں اور جلد از جلد تفصیلی گراو¿نڈ رپورٹ پیش کریں۔اِس موقعہ پر رُکن قانون ساز اسمبلی بنی ڈاکٹر رمیشور سنگھ نے کہا کہ بنی علاقہ بھی شدیدبارشوں کے نتیجے میں ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ سے بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ موڑ، نوجوٹ اور کنتھل ماجرا جیسے دیہات میں تقریباً 100 کنبوں نے مکمل طور پر اپنی زمین اور املاک کھو دی ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ ایسے متاثرہ کنبوں کو بھی پانچ مرلہ زمین دی جائے۔ اُنہوں نے مزید متعدد اہم مسائل کی نشاندہی کی جن میں جلانہ پُل کو پہنچنے والا نقصان، ہائی سکول لوہائی کے تعمیراتی کام میں تاخیر، ہائی سکول سدروٹہ کی اَپ گریڈیشن نیز متاثرہ کنبوں کے لئے کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) قرضوں اور بجلی کے بِلوں کو معاف کرنا شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کی کہ حکومت اُن تمام مطالبات کا سنجیدگی سے جائزہ لے گی اور متاثرہ کنبوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

’حمایت ‘ نے دیہی نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کیلئے راہیں ہموار کیں۔جاوید ڈار

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں اے آئی ایف او آر اِی آر اے کی گورننگ کونسل میٹنگ سے خطاب کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں اے آئی ایف او آر اِی آر اے کی گورننگ کونسل میٹنگ سے خطاب کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں اے آئی ایف او آر اِی آر اے کی گورننگ کونسل میٹنگ سے خطاب کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS