Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں اے آئی ایف او آر اِی آر اے کی گورننگ کونسل میٹنگ سے خطاب کیا

by Indian Times
26/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو…لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ایک لاکھ روپے کا اَربن چیلنج فنڈ ہمارے شہروں کی ترقی اور انہیں ترقی کے مراکز میں تبدیل کرنے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ اقدام ہندوستان بھر میں 300 شہروں کی تعمیر نو کے لئے ریاستوں ، یوٹیز اور نجی شعبے کی شمولیت سے اِختراع ، مضبوط بنیادی ڈھانچے ، زِندگی میں آسانی اور شہری منصوبہ بندی میں دیرپائی کو فروغ دے گی ۔لیفٹیننٹ گورنر سری نگر میں آل اِنڈیا فورم آف ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اَتھارٹیز (اے آئی ایف او آر اِی آر اے )کی گورننگ کونسل میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔اُنہوں نے زور دیا کہ اِس شعبے کو فروغ دینے اور بروقت پروجیکٹ کی فراہمی میں جوابدہی یقینی بنانے کے لئے ’ ’پوری حکومت‘کے نقطہ نظر کی ضرورت ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”آر اِی آر اے ایکٹ 2016 کے ذریعے لائی گئی شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی کو گھر خریدنے والوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے اِستعمال کیا جانا چاہیے اور اِس شعبے کو بہتر اور منظم بنانے کے لئے فوری شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کی ضرورت ہے۔“اُنہوںنے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی پیچیدگیوں، اس کے چیلنجوں، امکانات اور مواقع پر بھی بات کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے پرائیویٹ پلیئروں اور ریئل اسٹیٹ ڈیولپروںپر زور دیا کہ وہ سستی رہائش کے فروغ میں اپنا مو¿ثر کردار اَدا کریں۔اُنہوں نے کہا،” وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر ’وِکست بھارت‘ کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر اُبھر رہا ہے۔ اِس تیز رفتار ترقی کا محرک عام آدمی کی اُمیدیں ہیں۔ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو اَپنی بنیاد پر مساوی ترقی اور شہری تبدیلی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے اور ان لوگوں کے لئے اِنصاف اور شفافیت کو یقینی بنانا چاہیے جو اَپنا گھر خریدنے کا خواب دیکھتے ہیں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ یہ شعبہ مزید مسابقتی بنے تاکہ ترقی کی حوصلہ افزائی ہو۔ ریاستوں اور یوٹیز میں رہائش کے ضوابط میں یکسانیت اور ہم آہنگی ہونی چاہیے۔“اُنہوں نے ریئل اسٹیٹ ڈیولپروںپر زور دیا کہ وہ ہاو¿سنگ ڈیولپمنٹ پروجیکٹوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے کنبوںکی صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جو لوگ ہمارے لئے گھر بنا رہے ہیں اُن کی فلاح و بہبود ہماری اوّلین ترجیح ہونی چاہیے۔“اُنہوں نے آل اِنڈیا فورم آف ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ نیشنل ریئل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کونسل(این اے آر اِی ڈِی سی او) جیسے ڈیولپر گروپوں کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ مزدوروں اور اُن کے کنبوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم نہ رکھا جائے۔اُنہوں نے ہاو¿سنگ ڈیولپمنٹ پروجیکٹوں کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور خریداروں کے لئے بیداری مہمات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر نے اے آئی ایف او آر اِی آر اے کا جرنل اور سالانہ رِپورٹ 2024-25 جاری کیا۔اِفتتاحی سیشن میں چیئرمین آل اِنڈیا فورم آف ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹیز آنند کمار،چیئرمین جموں و کشمیر ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (جے کے آر اِی آر اے ) ستیش چندر،کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ مندیپ کور، مختلف ریاستوں کی ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیئرپرسنوں اور دیگر سینئر اَفسران نے گورننگ کونسل میٹنگ میں شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

حکومت سیلاب سے متاثرہ بے گھر اور بے زمین کنبوں کوپانچ مرلہ زمین فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

Next Post

عام آدمی اُمنگیںتیز رفتار ترقی کی محرک،تعمیراتی کارکنوںکی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہونی چاہیے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
عام آدمی اُمنگیںتیز رفتار ترقی کی محرک،تعمیراتی کارکنوںکی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہونی چاہیے

عام آدمی اُمنگیںتیز رفتار ترقی کی محرک،تعمیراتی کارکنوںکی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہونی چاہیے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS