سری نگر…انفو….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموں و کشمیر کے دیہی علاقوں میں حالیہ آفاتِ سماوی سے تباہ ہوئے 5,061 مکانات کی تعمیر کی منظوری دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی اورز مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی و زراعت اور بہبودِ کساناںشیو راج سنگھ چوہان کا شکریہ اَدا کیا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ’ایکس ‘ پر ایک پیغام میں نے کہا،”میں جموں وکشمیر کے دیہی علاقوں میں حالیہ آفاتِ سماوی کی وجہ سے تباہ ہوئے 5,061 مکانات کی تعمیر کی منظوری دینے کے لئے وزیر اعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیر برائے دیہی ترقیات شیوراج چوہان جی کا شکر گزار ہوں۔یہ منظوری پی ایم اے وائی۔جی کے خصوصی منصوبے کے تحت ہے جو ہزاروں گھروں کی زِندگی میں تحفظ اور استحکام واپس لے آئے گی۔ ایک نیا گھر کنبوں کو دوبارہ معاشی استحکام حاصل کرنے کے قابل بنائے گا اور کنبے کی خوشحالی میں نمایاں بہتری لائے گا۔“






