سری نگر…انفو….لیفٹیننٹ گورنر جموںوکشمیر لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا سیشن 23 اکتوبر 2025ءکو صبح 10 بجے سری نگر میں طلب کیا ہے۔سیکرٹری جموں و کشمیرقانون ساز اسمبلی کے جاری کردہ سمن کے مطابق جموں و کشمیر رِی آرگنائزیشن ایکٹ 2019 کے سیکشن 18(1) کے تحت اِختیارات کے اِستعمال میںلیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر نے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کو جمعرات23 اکتوبر 2025ءکو صبح 10 بجے سر ی نگر میں سیشن کے لئے طلب کیا ہے۔سمن میں مزید کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس کے رول 3 کے تحت تمام اراکین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ، وقت اور مقام پر اسمبلی کے سیشن میں شرکت کو آسان بنائیں۔






