Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

پہاڑی قبائلی کمیونٹی کو مرکزی دھارے میں لانامرکز کا عزم /لیفٹنٹ گورنر

by Indian Times
28/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو…..لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سری نگر میں پہاڑی قبائلی کمیونٹی کے ایک اَجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا،”دیرپا ترقی اور جامع خوشحالی کا ویژن جموں و کشمیر کی قبائلی کمیونٹی کے روشن مستقبل کی تشکیل کرے گا۔“ اُنہوں نے مزید کہا کہ پہاڑی قبائلی کمیونٹی کو مرکزی دھارے میں لانا مرکز کا عزم ہے اور ان کا بااختیار بنانا ایک مضبوط اور خوشحال یونین ٹیریٹری کی تعمیر کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب کے شروعات میںوزیر اعظم نریندر مودی کے اُس تاریخی فیصلے کو یاد کیا جس کے تحت پہاڑی نسلی گروہوں کو درج فہرست قبائل کا درجہ دیا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ قبائلی کمیونٹیوں کا بااِختیار بنانا مرکزی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔اُنہوں نے کہا،”کمیونٹی کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے جنہیں پارلیمنٹ نے گزشتہ برس شیڈولڈ ٹرائب کا درجہ دیا تھا کیوں کہ ان کی خوشحالی بنیادی طور پر ہمارے جامع ترقی کے ہدف سے جُڑی ہوئی ہے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے پہاڑی کمیونٹی کے نمائندوں کی طرف سے پیش کی گئی مطالبات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ پہاڑی نسلی گروہوں کو پارلیمنٹ کے منظور شدہ ایکٹ کے مطابق اَپنے حقوق حاصل ہوں۔اُنہوںنے قبائلی کمیونٹیوں اور سماج کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائیں اور اِنتہا پسند پروپیگنڈے کا فعال طور پر مقابلہ کریں تاکہ اَمن و استحکام کو محفوظ بنایا جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ کچھ تفرقہ پسند عناصر دہشت گرد تنظیم ٹی آر ایف جیسے جھوٹا بیانیہ پھیلا رہے ہیں ۔یہ ایک سنگین خطرہ ہے اور لوگوں کو اِس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بھگوان برسامنڈا کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا ۔ تقریب میں سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ، سابق رُکن قانون ساز کونسل اور چیئرمین پہاڑی ویلفیئر سوسائٹی ظفر اِقبال منہاس، چیئرمین پہاڑی کلچر اینڈ ویلفیئر فورم راجا اعجاز علی، مختلف پہاڑی رہنما، نمایاں شخصیات اور پہاڑی قبائلی کمیونٹی کے بڑے پیمانے پر اَفراد اور زِندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کا سیشن 23 اکتوبر کو طلب کیا

Next Post

چیف سیکرٹری نے اننت ناگ میں ترقیاتی منظرنامے کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے اننت ناگ میں ترقیاتی منظرنامے کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے اننت ناگ میں ترقیاتی منظرنامے کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS