Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

چیف سیکرٹری نے اننت ناگ میں ترقیاتی منظرنامے کا جائزہ لیا

by Indian Times
28/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اننت ناگ….انفو….چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے اننت ناگ کا دورہ کیا اور ڈاک بنگلہ کھنہ بل میں متعلقہ اَفسران کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع کے مجموعی ترقیاتی منظرنامے ،مختلف سرکاری سکیموں اور فلاحی اقدامات کی عمل آوری کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ایس ایف حامد ، پرنسپل جی ایم سی اننت ناگ، اے ڈِی سیز، ڈِی پی او، جی ایم ، اے سی آر، اے سی ڈی، ایس ڈی ایمز اور دیگر سیکٹورل اور ضلعی اَفسران نے شرکت کی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے میٹنگ کے شروعات میں ضلع کی مجموعی ترقیاتی منظر نامے اور فلاحی سکیموں کا خاکہ پیش کیا۔ اُنہوں نے ڈلیوری ایبلز اور اہم اقدامات جیسے مشن یووا، این ایم بی اے، ٹی بی مکّت بھارت ابھیان، ایچ اے ڈِی پی، پی ایم ایس جی ایم بی وائی اور جے کے سمادھان سمیت ضلع کے دیگر منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اُنہوں نے چیئر کو صحت ، تعلیم ، آر ڈِی ڈِی ، آر اینڈ بی ، پی ایچ اِی ، پاور اور دیگر اہم شعبوں میں جاری بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی پیش رفت کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں میں مستفید ہونے والوں کی سکیموں کی صورتحال کے بارے میں بتایا ۔چیف سیکرٹری نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ مختلف مرکزی اور یو ٹی معاونت والی سکیموں بالخصوص صحت ، تعلیم ، سماجی بہبود ، باغبانی اور زرعی شعبوں میںمو¿ثر عمل آوری اور تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِن سکیموں کی مقررہ وقت میں تکمیل عوام تک بنیادی فوائد پہنچانے کے لئے نہایت ضروری ہے۔ اُنہوں نے نشاندہی کی کہ پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا، پی ایم وشوکرما، مشن یووا اور ایچ اے ڈی پی جیسی سکیمیںفائدہ مند ہیں اور متعلقہ محکموں کو چاہیے کہ ان کے فوائد شہریوں تک پہنچائیں۔اَتل ڈولو نے صحت اور تعلیمی شعبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ڈھانچہ جاتی ترقی میں قابلِ تعریف پیش رفت ہوئی ہے تاہم مزید بہتری کے لئے تعلیم اور صحت کی معیاری خدمات کو اولین ترجیح دِی جانی چاہیے۔اُنہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ خود روزگار کی سکیموں کی مو¿ثر عمل آوری یقینی بنایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ بینکوں کو قرض کی فراہمی کے عمل کو آسان بنانا چاہیے تاکہ نوجوانوں کے لئے با معنی روزگار کے مواقع پیدا کئے جا سکیں۔چیف سیکرٹری نے ضلع کی زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے زور دیا کہ متعلقہ محکمے پیداوار میں اِضافہ کریں اور پورے ضلع میں منافع بخش اوردیرپا یونٹس قائم کریں تاکہ نوجوانوں کے لئے دیرپا روزگار کے مواقع پیدا کئے جا سکیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پہاڑی قبائلی کمیونٹی کو مرکزی دھارے میں لانامرکز کا عزم /لیفٹنٹ گورنر

Next Post

جموں وکشمیر ہندوستان کا تاج اور سال بھر کی پسندیدہ منزل/ منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں وکشمیر ہندوستان کا تاج اور سال بھر کی پسندیدہ منزل/ منوج سنہا

جموں وکشمیر ہندوستان کا تاج اور سال بھر کی پسندیدہ منزل/ منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS