Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

مرکزی سیکرٹری ڈِی او ایس ای ایل نے جموںوکشمیر میں تعلیمی منظر نامے کا لیاجائزہ

by Indian Times
01/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…انفو …مرکزی سیکرٹری محکمہ سکولی تعلیم و خواندگی ( ڈِی او ایس اِی ایل) سنجے کمار نے سینئر اَفسران کی ٹیم کے ساتھ جموں و کشمیر کے سکولی تعلیمی محکمے کا تفصیلی جائزہ لیا۔مرکزی سیکرٹری نے ایس کے آئی سی سی سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی اور اُنہوں نے جموں و کشمیر کے تمام سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے سرکاری سکولوں میں تعلیم کے لئے دیرپا اِنفراسٹرکچر اَپ گریڈیشن پر زور دیا۔میٹنگ کے شروعات میں سنجے کمار نے سرکاری سکولوں میں طلبا¿کے داخلے میں بڑے پیمانے پر اِضافے کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت دی کہ تمام تعلیمی اِداروں میں پیشہ ورانہ اور ہنر پر مبنی تعلیم کے ذریعے معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جائے۔میٹنگ میں سیکرٹری سکولی تعلیم جموں و کشمیر رام نواس شرما، ڈائریکٹر جنرل سکولی تعلیم کشمیر جی این اِیتو، ڈائریکٹر سکولی تعلیم جموں ڈاکٹر نسیم چودھری اور محکمہ تعلیم کے مختلف وِنگوںکے سینئر اَفسران بشمول سماگراہ شکھشا، جے کے بی او ایس اِی، ایس سی اِی آر ٹی اور ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر و جموں کے اَفسران نے شرکت کی مرکزی سیکرٹری نے جائزہ کے دوران جموں و کشمیر میں سکولی تعلیم کے معیار کو مزید مضبوط بنانے کے احکامات دئیے اور بنیادی ڈھانچے کی کمی، ہیومن ریسورسز کے مو¿ثر اِنتظام اورسکول سے باہر بچوں کو مرکزی دھارے میں لانے پر خصوصی زور دیا۔سنجے کمار نے جموں و کشمیر میں بچوں کی ہمہ جہتی ترقی اور معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے تمام شراکت داروں کی مربوط کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے جائز ہ کے دوران طلبا¿ کے سکول چھوڑنے کے مسئلے پر تشویش ظاہر کی اور اَفسران کو ہدایت دی کہ کوئی بھی طالب علم بارہویں جماعت مکمل کئے بغیر سکول نہ کھولے۔مرکزی سیکرٹری نے پری پرائمری سکولوں کی مو¿ثر کام کاج پر بھی زور دیا اور کنڈرگارٹن کلاسوں میں بڑے پیمانے پر بچوں کے اِندراج پر زور دیا۔اُنہوں نے محکمہ تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ گیارہویں جماعت کے بورڈ اِمتحان پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت دی اور جے کے بی او ایس اِی سے کہا کہ وہ اسے ختم کر دیں۔اُنہوں نے سرکاری سکولوں میں نسبتاً کم داخلوں پر تشویش کا اِظہار کیا اور اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری سکولوں کو تعلیم و کیریئر کی ترقی کا بنیادی مرکز بنانے کے لئے اَقدامات کریں۔شروعات میں جموں و کشمیر میں سی بی ایس اِی کے علاقائی دفتر کے قیام کی تجویز پر بھی غوروخوض کیا گیا۔ دیگر ایجنڈوںمیں این اِی پی۔2020 کے مطابق نصاب کو اَپنانا، این سی ایف،سی بی ایس اِی نصاب، اسسمنٹس، بورڈ اِمتحانات کے اِنعقاد پر اساتذہ کی تربیت اور ڈِی او ایس اِی ایل کی جانب سے پیش کئے گئے تعلیمی اشارے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اِس کے علاوہ سماگراہ گورو شکھشا ، پی ایم ایس ایچ آر آئی اور دیگر سکیموں کے تحت عمل آور اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔مرکزی سیکرٹری موصوف نے پی اے آر اے کے ایچ، ہائی پاورڈ کمیٹی (ایچ پی سی) اور ڈیجیٹل اَقدامات جیسے ڈِی آئی کے ایس ایچ اے ، وِی ایس کے اور پی ایم اِی۔وِی آئی ڈِی وائی اے چینلوں کے اِستعمال کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر میں ڈِی آئی اِی ٹی اور آئی ٹی اِی پی اِداروں کے کام کاج کا جائزہ لیا اور مختلف تربیتی کورسوں کے تحت اَساتذہ کی صلاحیت سازی پر زور دیا۔مرکزی سیکرٹری کے ساتھ سینئر اَفسران میں یونین ایڈیشنل سیکرٹری ڈیجیٹل ایجوکیشن آنند راو¿ پاٹل، اکنامک ایڈوائزرڈِی او ایس اِی ایل اے سریجا، ڈِی ڈِی جی سٹیٹسٹکس پنکج کے پی شرےاسکر، ڈائریکٹر ڈیجیٹل ایجوکیشن ہری کمار جانکیرامن،ڈائریکٹر یوٹی سری کلا پی وینوگوپال، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈِی او ایس اِی ایل رام سنگھ اورٹی ایس جی کنسلٹنٹ جموںوکشمیر ڈِی او ایس اِی ایل عبدالموم¿ن شامل تھے۔اِس موقعہ پر ڈائرکٹر این سی اِی آر ٹی دینیش پرساد سکلانی ،چیئرپرسن، سی بی ایس ای راہل سنگھ، چیئرپرسن این سی ٹی اِی پنکج اروڑہ ، چیئرپرسن این آئی او ایس اکھیلش مشرا اور سی اِی او اور سربراہ پی اے آر اے کے ایچ اندرانی بھدوری بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کی ” یووا شکتی “ کو سراہا اور نوجوانوںسے تبدیلی کیلئے محرک بننے پر زور دیا

Next Post

چیف سیکرٹری نے جی اے ڈِی کے کام کاج کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے جی اے ڈِی کے کام کاج کا لیاجائزہ

چیف سیکرٹری نے جی اے ڈِی کے کام کاج کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS