Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

نئے فوجداری قوانین ہندوستان میں 21ویں صدی کی سب سے بڑی اصلاحات / امیت شاہ

by Indian Times
05/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر….04اکتوبر …سی این آئی…. نئے فوجداری قوانین ہندوستان میں 21ویں صدی کی سب سے بڑی اصلاحات قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے زور دے کر کہا کہ نئے قوانین انصاف کی فراہمی کے عمل کو آسان اور وقت کا پابند بنائیں گے اور سال 2026 کے بعد اوسطاً تین سال میں ایک ایف آئی آر کو نمٹا دیا جائے گا۔سی این آئی کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ تین نئے فوجداری قوانین کا نفاذ 21ویں صدی میں ملک کی سب سے بڑی اصلاحات ہے۔شاہ نے زور دے کر کہا کہ نئے قوانین بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس)، بھارتیہ شہری تحفظ سنہتا (بی این ایس ایس)، اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم (بی ایس اے) جو کہ بی جے پی زیرقیادت مرکز کے ذریعہ بنائے گئے ہیں، ملک میں مجرمانہ انصاف کے نظام کو تبدیل کرنے جا رہے ہیں۔ہریانہ کے کروکشیتر میں تین نئے فوجداری قوانین پر ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ لوگوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ اگر وہ پولیس اسٹیشن جاتے ہیں تو انہیں سالوں تک انصاف نہیں ملتا۔انہوں نے کہا” میں اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ 2026 کے بعد، اوسطاً تین سالوں میں ایک فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کو نمٹا دیا جائے گا اور انصاف کو یقینی بنایا جائے گا“ ۔شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کئی شعبوں میں اصلاحات متعارف کروائی ہیں، لیکن تین فوجداری قوانین کا نفاذ 21ویں صدی میں ملک کی سب سے بڑی اصلاحات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے بعد ہریانہ میں سزا کی شرح دوگنی ہو کر 80 فیصد ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انگریزوں کے بنائے ہوئے قوانین کا مقصد ہندوستان میں اپنی حکمرانی کو برقرار رکھنا تھا نہ کہ ملک کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا۔انہوں نے کہا کہ ان نئے قوانین کے ذریعے پولیس، جیل، عدلیہ، استغاثہ اور فرانزک کو آن لائن جوڑا گیا ہے۔شاہ نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ای ایف آئی آر اور زیرو ایف آئی آرز کی بدولت خواتین کو شکایت درج کروانے کے لیے پولیس اسٹیشنوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سات سال قید یا اس سے زیادہ کی سزا کو متوجہ کرنے والے ہر جرم میں فرانزک جانچ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔شاہ نے کہا کہ مودی کی ”سودیشی “تحریک 2047 تک عظیم ہندوستان کی راہ ہموار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر 140 کروڑ ہندوستانی صرف وہی مصنوعات خریدیں جو یہاں بنتی ہیں تو یہ دنیا کا سب سے بڑا بازار بن جائے گا اور ملک کی معیشت مزید ترقی کرے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سال 2047 تک، ہندوستان کو دنیا کے ہر شعبے میں سرفہرست مقام حاصل کرنا چاہئے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

دانشورانہ طاقت ہماری سب سے بڑی فتح / وزیر اعظم مودی

Next Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں 69ویں نیشنل سکول گیمز کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں 69ویں نیشنل سکول گیمز کا اِفتتاح کیا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں 69ویں نیشنل سکول گیمز کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS