Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

آپریشن سندور کے دوران معصوم ہلاکتوں کا بدلہ لیا گیا /راجناتھ سنگھ

by Indian Times
11/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر…..10اکتوبر ….سی این آئی…. پہلگام میں سیاحوں پر بزدلانہ حملے کے بعد آپریشن سندور کے دوران ہماری مسلح افواج نے پاکستان میں چن چن کر دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنا یا گیا اور ایک بھی شہری علاقے کو نقصان نہیں ہوا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پہلے جب عالمی فورموں پر بھارت بولتا تھا تو اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا ہے لیکن آج جب بھی بھارت بات کرتا ہے تو پوری دنیا دونوں کان کھول کر سنتی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سدنی آسٹریلیا میں جموں کشمیر کے پہلگام علاقے میں بے قصو ر سیاحوں پر وحشانہ دہشت گرد حملے کے بعد وزیر اعظم نریند ر مودی نے مسلح افواج کو کھلی چھوٹ دی ہے کہ وہ جائے اور پاکستان میں دہشت گرد کیمپوں اور ان کے آلہ کاروں کو نشانہ بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ 22 مئی کو دہشت گردوں نے معصوم سیاحوں کو نشانہ بنایا، متعدد افراد کو قتل کیا اور ملک بھر میں غم و غصے کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد ہم نے 23 مئی کو تمام مسلح افواج کے سربراہوں، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، ڈیفنس سکریٹری اور این ایس اے کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی۔ جس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلح افواج کو کھلی چھو ٹ دی اور انہیں جوابی کارورائی کرنے کی ہدایت دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ معصوم سیاح پہلگام گھومنے گئے تھے کسی کی نئی شادی ہوئی تھی اور کوئی اپنے اہل و عیال کے ساتھ سیر و تفریح میں مصروف تھا تو وہاں پاکستانی دہشت گردوں نے جاکر ان کو دھرم پوچھ کر قتل کردیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام حملے کے بعد معصوم ہلاکتوں کا بدلہ لینے کیلئے آپریشن سندور کی منصوبہ بندی کردی گئی ہے اور آپریشن کی منصوبہ بندی پوری احتیاط سے کی گئی تھی۔ سنگھ نے انکشاف کیا کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کے تربیتی مراکز اور بڑے اداروں کو تباہ کر دیا گیا جبکہ شہری علاقوں کو چھوا نہیں گیا۔ راج ناتھ سنگھ نے بے گناہوں کو نقصان پہنچائے بغیر سرحد پار دہشت گردی کے خطرات کو ختم کرنے کیلئے ہندوستان کے تحمل، درستگی اور عزم پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ہندوستان کی فوجی تیاری، انٹیلی جنس کارڈنیشن اور پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورکس کو واضح پیغام بھیجتے ہوئے اپنے شہریوں کی حفاظت کے عزم کو نمایاں کرتا ہے۔راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ پہلے بین الاقوامی فورمز پر ہندوستان کو نظر انداز کیا جاتا تھا، اب پوری دنیا ہندوستان کی سنتی ہے۔ انہوں نے کہا ” پہلے جب عالمی فورموں پر بھارت بولتا تھا تو اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا ہے لیکن آج جب بھی بھارت بات کرتا ہے تو پوری دنیا دونوں کان کھول کر سنتی ہے ۔ “

ShareTweetSendSend
Previous Post

دیہی ترقی محکمہ نے جموں وکشمیر بھر میں ایم جی نریگاکی عمل آوری کو مضبوط بنانے کیلئے ضلعی سطح کی آئی ٹی ورکشاپوں کا اِنعقادکیا

Next Post

بھارت کابل میں سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا/جئے شنکر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
بھارت بہت مضبوط ہونے کے ساتھ ذمہ دار ملک / ایس جئے شنکر

بھارت کابل میں سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا/جئے شنکر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS