Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے کولگام میں’ ویشو لٹریری فیسٹول‘ کا اِفتتاح کیا 

by Indian Times
17/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو…لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا کہ جموں کشمیر کے نوجوان اَب ملک کی تاریخ، اَقدار اور اُمنگوں کے ساتھ گہرائی سے جُڑرہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نوجوان تنوع ورثے سے جُڑکر قوم کی تعمیر کے لئے مشترکہ ثقافتی شناخت کو فروغ دے رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر کولگام میں ’ویشو¿ لٹریری فیسٹول ‘ کی اِفتتاحی تقریب سے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ خطاب کر رہے تھے۔’دو روزہ ادبی میلہ‘ اَدب کا فیسٹول منانے کے لئے منعقد کیا گیا ہے جس میں مصنفین، فن کاروں اور قارئین کو اِکٹھا کرکے کتابوں ، نئے خیالات کا اِشتراک اور تبادلہ خیال کرنے اور مختلف تخلیقی و اَدبی کاموں کو فروغ دینے کا موقعہ فراہم کیا جارہا ہے۔منوج سِنہا نے کہا،”یہ اَدبی میلہ خطے کی منفرد روحانیت اور ثقافتی اہمیت کو اُجاگر کرے گا اور خواتین مصنفین اور نوجوان مصنفین کو اَپنے تخلیقی کام پیش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ یہ تقریب اَدب کے لئے قدردانی کو فروغ دے گی اور کمیونٹی کے رِشتوں کو مضبوط کرے گی۔“اُنہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے معروف اَدیبوں کی تحریریں نسل در نسل لوگوں کے لئے باعثِ تحریک رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا،”کولگام ایک روحانی اور علمی روایت کی ایک شاندار مثال ہے۔ یہ قدرت، روحانیت، ثقافت اور اَدب کا سنگم ہے جو اس مقدس سرزمین کوجموں کشمیر کے ورثے کا ایک اہم حصہ بناتا ہے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوان ٹیلنٹ کے لئے مواقع پیدا کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسی کوششیں نہ صرف اِنسانی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھائیں گی بلکہ یہ بھی یقینی بنائیں گی کہ اَدب ایک آئینہ بن کر سماجی اور عالمی تبدیلیوں کی عکاسی کرے۔اُنہوں نے کہا کہ سائنس، روحانیت اور اَدب ایک ترقی پسند اور متحرک معاشرے کی تین طاقتور قوتیں ہیں۔ مصنفین، مفکرین اور شعرا ¿کو چاہیے کہ وہ اَدبی، سائنسی اور روحانی ورثے کو فروغ دیں، لوک روایات کو تقویت دیں اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنائیں۔ اُنہیں عوامی مسائل پر روشنی ڈالنی چاہیے اور محروم طبقوں کی آواز بننا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَدیبوں اور شعرا ¿پر زور دیا کہ وہ جموں کشمیر میں غلط بیانیوں کا مو¿ثر طریقے سے مقابلہ کریں اور نئی نسل کو روشن حقیقت سے روشناس کرائیں اور اُنہیں نئے تناظر پیش کریں۔اِفتتاحی تقریب میں چیئرمین ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کولگام محمد افضل پرے، صوبائی کمشنر کشمیر اَنشل گرگ، ڈِی آئی جی ایس کے آر اننت ناگ جاوید اِقبال متو،ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اطہر عامر الشفیع خان ، ایس ایس پی کولگام عنایت علی چودھری،پرنسپل جی ڈِی سی کولگام پروفیسر (ڈاکٹر) محمد عباس شاہ،سینئر حکام، ممتاز اَدبی شخصیات اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں وکشمیر میں کانگریس کا کوئی وجود ہی نہیں /سنیل شرما

Next Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے 863 سی پی ڈبلیوز کو ریگولرائزیشن کے تقرر ی نامے سونپے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے 863 سی پی ڈبلیوز کو ریگولرائزیشن کے تقرر ی نامے سونپے

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے 863 سی پی ڈبلیوز کو ریگولرائزیشن کے تقرر ی نامے سونپے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS