Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ایس کے آئی سی سی میں 16 ویں آئی ڈی اے جموں و کشمیر ڈینٹل کانفرنس سے خطاب

by Indian Times
19/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر ….انفو…..وزیر صحت و میڈیکل ایجوکیشن ، سماجی بہبود اور تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے شیر کشمیر انٹر نیشنل کانفرنس سینٹر ( ایس کے آئی سی سی ) میں 16 ویں انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن جموں و کشمیر ڈینٹل کانفرنس سے خطاب کیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے جموں و کشمیر کے صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں دانتوں کے پیشہ ور افراد کی اہم شراکت کو سراہا ، انہوں نے زور دیا کہ Oral صحت مجموعی تندرستی کی بنیاد ہے اور اسے عوامی صحت کی پالیسیوں میں زیادہ نمایاں طور پر شامل کیا جانا چاہئیے ۔ صحت کی وزیر نے نشاندہی کی کہOral صحت عام طور پر لوگوں کیلئے ایک نظر انداز شدہ پہلو ہے ، لیکن حالیہ دنوں میں لوگوں نے سمجھ لیا ہے کہ Oral صحت ذیابطیس، دل کی بیماریوں اور سانس کے انفیکشن جیسی نظامی بیماریوں کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔صحت کی وزیر نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں Oral حفظانِ صحت کے طریقوں اور دانتوں کے معائنوں کو لوگوں ، خاص طور پر نوجوان نسل کیلئے ایک ضروری معمول کے طور پر اپنانا شروع ہوا ہے ۔ انہوں نے دانتوں کے ڈاکٹروں اور شرکاءسے گذارش کی کہ وہ لوگوں کو باقاعدہ Oral حفظانِ صحت کے طریقوں اوردانتوں کے معائنوں کو اپنی صحت کی دیکھ بھال کا لازمی حصہ بنانے کے بارے میں آگاہ کریں ۔ دانتوں کے ڈاکٹروں کو درپیش مختلف مسائل کو تسلیم کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے زور دیا کہ دانتوں کے ڈاکٹروں کی اہمیت ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے برابر ہے ۔انہوں نے کہا ” دانتوں کے ڈاکٹر صرف دانتوں کے ڈاکٹر نہیں ہیں ، وہ حفاظتی اور سیسٹیمیٹک صحت کی دیکھ بھال کا لازمی حصہ ہیں ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ دانتوں کے پیشہ ور افراد کو دیگر ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے برابر مناسب تسلیم اور حیثیت دی جائے ۔ “ ان کے اس بیان پر حاضرین میں موجود ممتاز دانتوں کے ماہرین ، پریکٹیشنرز اور طلبہ نے زور دار تالیاں بجائیں ۔ کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان اور پرنسپل اندرا گاندھی گورنمنٹ ڈینٹل کالج اینڈ ہسپتال جموں ڈاکٹر پرویز اے لون نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے روس کے جمہوریہ کالمیکیا کے سربراہ سے ملاقات کی

Next Post

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں نیشنل کانفرنس برائے مریضوں کی حفاظت کا افتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں نیشنل کانفرنس برائے مریضوں کی حفاظت کا افتتاح کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں نیشنل کانفرنس برائے مریضوں کی حفاظت کا افتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS