Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

بہادر جوانوںکی قربانیاں ناقابل فراموش:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

by Indian Times
22/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر……۱۲، اکتوبر ….جے کے این ایس…….. اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پورے ملک نے جمو ں وکشمیر میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں جموں و کشمیر پولیس کی قابلیت اور غیر متزلزل عزم کو تسلیم کیا ہے، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو پولیس شہداءکو 66ویں قومی پولیس یادگاری دن کے موقعہ پرزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے منگل کو پولیس یادگاری دن کے موقع پر سری نگر کے زیون میں پولیس کے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔جے کے این ایس کے مطابق یوم پولیس یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے دی گئی بے پناہ قربانیوں کی تعریف کی اور ان1614پولیس اہلکاروں کو یاد کیا جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔ منوج سنہا نے کہاکہ بہادپولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو پیسے سے برابر نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے وعدہ کیا کہ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ شہداءکے خاندانوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ میں امن برقرار رکھنے کے لیے دن رات کام کرنے کے لئے تمام پولیس اہلکاروں کی تعریف کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہاکہ جموں وکشمیر پولیس متعدد محاذوں پر آپریشنز میں سب سے آگے رہی ہے۔منوج سنہا نے پولیس اہلکاروں کے غیرمعمولی عزم کوسراہتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگوں کے پاس کوئی چھٹیاں نہیں، کوئی تہوار نہیں – ان کی ڈیوٹی صرف ان کا کارتویہ ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے عوام اور سیکورٹی اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے خلاف چوکس رہیں۔گزشتہ پانچ سالوں کے دوران جموں و کشمیر کے لوگ دہشت گردی کےخلاف کھڑے ہوئے ہیں۔منوج سنہا نے خطے کو محفوظ بنانے کے لیے اجتماعی عزم پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دہشت گرد اور ان کے حامی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوں۔نظام انصاف میں اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ہندوستان نوآبادیاتی دور کے تعزیری فریم ورک سے ہٹ گیا ہے اور تین نئے مجرمانہ انصاف کے اقدامات متعارف کرائے ہیں، انہوں نے کہا کہ، سزا کی بجائے انصاف پر توجہ دیں۔انہوں نے غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کےلئے جدید آلات کو اپنانے پر بھی زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں من گھڑت بیانیہ پھیلانے میں ملوث لوگوں سے لڑنے کےلئے سمارٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے شرکاءسے جموں و کشمیر کو محفوظ بنانے کے لیے کام کرنے اور امن اور معمول کو برقرار رکھنے کے لیے جاری کوششوں میں پولیس کا ساتھ دینے کا عہد کرنے کی اپیل کی۔اس دوران وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر کے زیون میں پولیس شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو پولیس یادگاری دن کے موقع پر سری نگر کے زیون میں پولیس کے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا، ڈیوٹی کے دوران ان کی اعلیٰ قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔وزیراعلیٰ کی جانب سے یادگار شہداءپر پھول چڑھائے گئے، جہاں اعلیٰ پولیس افسران اور شہید اہلکاروں کے اہل خانہ نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جنہوں نے قوم کی خدمت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے زیون میںیومِ شہدائے پولیس کے موقعہ پر پولیس شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Next Post

چیف سیکرٹری اور نیتی آیوگ نے جموںوکشمیر میں ٹیلی آئی سی یونیٹ ورک قائم کرنے کے طریقہ¿ کار پر تبادلہ خیال کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری اور نیتی آیوگ نے جموںوکشمیر میں ٹیلی آئی سی یونیٹ ورک قائم کرنے کے طریقہ¿ کار پر تبادلہ خیال کیا

چیف سیکرٹری اور نیتی آیوگ نے جموںوکشمیر میں ٹیلی آئی سی یونیٹ ورک قائم کرنے کے طریقہ¿ کار پر تبادلہ خیال کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS