سرینگر/ 23اکتوبر /پی آئی بی/ سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، وزارت اطلاعات و نشریات، فیلڈ آفس سرینگر نے آرمی گڈ ول اسکول، تیاکشی، تُرتُک لہہ میں وکست بھارت، سوچھتا، مشن لائف ای، نئے فوجداری قوانین اور چوکسی بیداری پر ایک میگا انٹیگریٹڈ کمیونیکیشن اینڈ آو¿ٹ ریچ پروگرام کے ساتھ تصویری نمائش کا انعقاد کیا۔اس پروگرام کا مقصد وکست بھارت کے تحت ہندوستان کے ترقیاتی سفر کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا، پائیدار طرز زندگی کے طریقوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا اور نئے فوجداری قوانین اور چوکسی آگاہی کے بارے میں بیداری پھیلانا تھا۔ضلعی انتظامیہ لہہ، تعلیم، جنگلات، زراعت، دیہی ترقی، میونسپلٹی، فوج اور پولیس سمیت مختلف محکموں کے ماہرین نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پائیداری، تعلیم، ماحولیاتی تحفظ، فضلہ کے انتظام اور قانون کی پابندی کرنے والے شہری رویے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے حکومت ہند کی کلیدی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا جن کا مقصد جامع ترقی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی بی سی جموں و کشمیر اور لداخ ریجن کے ڈائریکٹر، غلام عباس نے حکومتی اقدامات کے بارے میں معلومات پھیلانے میں سی بی سی کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی بی سی، فیلڈ آو¿ٹ ریچ کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر، دور دراز اور سرحدی علاقوں میں اس طرح کے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کرتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ حکومت کی فلاحی اسکیمیں نچلی سطح تک پہنچیں۔مہمان خصوصی کرنل لکشے بنیال، سینا میڈل، کمانڈنگ آفیسر، 3 کماون رائفلز، تیاکشی نے لداخ کے ایک دور افتادہ سرحدی علاقے میں بیداری پروگرام کے انعقاد پر سی بی سی کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات لوگوں کو سرکاری اسکیموں کے بارے میں آگاہی اور جانکاری دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور شرکاءپر زور دیا کہ وہ صحت مند اور پائیدار طرز زندگی کو اپنائیں تاکہ قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔سی بی سی سرینگر کے فیلڈ پبلسٹی آفیسر اور نمائش کے نوڈل آفیسر نصیر احمد راتھر نے کہا کہ سی بی سی کی آوٹ ریچ سرگرمیوں کا مقصد نوجوان نسل کو وِکست بھارت کے تحت بھارت کی ترقی کے بارے میں آگاہ کرنا اور شہریوں کو پائیدار زندگی کو اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے معلومات کی موثر ترسیل کے لیے سی بی سی کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سرکاری پروگراموں کے فوائد ہر شہری تک پہنچیں۔زونل ایجوکیشن پلاننگ آفیسر، نوبرا، سونم سفیل نے پائیدار ترقی کے لیے کمیونٹی کی شمولیت اور قدرتی وسائل کے منصفانہ استعمال کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ دیہی ترقی کے محکمے کے محمد حسن نے دیہی ترقی کے لیے مختلف سرکاری اسکیموں پر روشنی ڈالی اور وکست بھارت کے وژن کو حاصل کرنے میں عوامی شرکت پر زور دیا۔محکمہ پولیس کے محمد علی نے نئے فوجداری قوانین پر بات کرتے ہوئے اپنے شہریوں پر مبنی نقطہ نظر کی وضاحت کی جو فلاح و بہبود اور بروقت انصاف کی فراہمی پر مرکوز ہے۔ محکمہ جنگلات اور تعلیم کے ماہرین نے ماحولیاتی تحفظ اور مشن لائف پر تبادلہ خیال کیا اور طلباءپر زور دیا کہ وہ ماحول دوست عادات اپنائیں اور قدرتی وسائل کی حفاظت کریں۔ایونٹ کے ایک حصے کے طور پر، ایک اوپن کوئز، پینٹنگ، ڈرائنگ اور مباحثہ مقابلہ منعقد کیا گیا، اور جیتنے والوں کو میمنٹو اور اسناد سے نوازا گیا۔ صفائی کے پیغام عام کرنے کے لیے شرمدان مہم کا بھی انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاءنے پائیدار زندگی گزارنے اور ملک کے امن اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے سوچھتا کا عہد لیا۔






