Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سکینہ ایتو نے دو روزہ قومی کانفرنس برائے ” تعلیم میں مصنوعی ذہانت اور 21 ویں صدی کی مہارتوں کو ضم کرنا “ کا افتتاح کیا

by Indian Times
30/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر..انفو…وزیر برائے تعلیم ، سماجی بہبود ، صحت اور طبی تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے معاشرے کی تشکیل نو کرنے والی تیز رفتار تکنیکی تبدیلیوں کے ساتھ تعلیمی نظام کو ہم آہنگ کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ۔ وزیر موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن ( جی سی او ای /آئی اے ایس ای ) میں دو روزہ قومی کانفرنس برائے ” تعلیم میں مصنوعی ذہانت اور 21 ویں صدی کی مہارتوں کو ضم کرنا “ کے افتتاحی خطاب کے دوران کیا ۔ کانفرنس کا انعقاد جی سی او ای /آئی اے ایس ای کے انوویشن اینڈ ایکشن ریسرچ سیل /آئی کیو اے سی کی جانب سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کشمیر کے تعاون سے کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ، وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی سرینگر ، ہیڈ آئی سی ٹی اینڈ پراجیکٹ منیجمنٹ این آئی ای پی اے ، وزارت تعلیم نئی دہلی ، ڈائریکٹر جنرل سکول ایجوکیشن کشمیر ، ڈائریکٹر کالجز ، نوڈل پرنسپل کشمیر ڈویژن کالجز اور پرنسپل جی سی او ای /آئی اے ایس ای ، کالج کے فیکلٹی ممبران ، محققین اور بڑی تعداد میں طلباءموجود تھے ۔اپنی افتتاحی تقریر میں وزیر موصوہ نے دنیا کی تشکیل نو کرنے والی تیز رفتار تکنیکی تبدیلیوں کے ساتھ تعلیمی نظام کو ہم آہنگ کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) صرف ایک مطالعاتی مضمون نہیں بلکہ سیکھنے والوں میں تخلیقی صلاحیتوں ، تنقیدی سوچ ، تعاون اور مسائل حل کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کا ایک اہم آلہ ہے ۔ انہوں نے کہا ” آج کی تعلیم کو ہمارے طلباءکو مستقبل کے روز گار کیلئے تیار کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے بھی تیار کرنا چاہئیے ۔ ۔ اے آئی اور 21 ویں صدی کی مہارتوں کو ضم کرنے سے ہماری نوجوان نسل کو ذمہ داری سے اختراع کرنے اور علم پر مبنی معیشت میں بامعنی کردار ادا کرنے کی طاقت ملے گی ۔ “ انہوں نے ادارے کی جانب سے اس دور اندیش کانفرنس کے انعقاد کی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔ وزیر نے اس موقع پر ” IASE Mentorbort “ نامی اے آئی پر مبنی تعلیمی چیٹ بوٹ بھی جاری کیا ، جو سیکھنے والوں اور اساتذہ کی مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔اس سے قبل محترمہ سکینہ ایتو نے سرینگر کے گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن کے نئے تعمیر شدہ سائنس لیبارٹری بلاک کا افتتاح کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

آپریشن سندور سے ہم نے سکھایا کہ کبھی بھی کچھ ہو سکتا ہے / راجناتھ سنگھ

Next Post

ستیش شرما نے ٹنگمرگ میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ستیش شرما نے ٹنگمرگ میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا

ستیش شرما نے ٹنگمرگ میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS