Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

کانگریس کی غلطی کاخمیازہ ملک کو کئی دہائیوں تک اٹھانا پڑا/وزیر اعظم مودی

by Indian Times
01/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر……….جے کے این ایس…. وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ سردارولبھ بھائی پٹیل پورے کشمیر کو اسی طرح جوڑنا چاہتے تھے، جیسا کہ انہوں نے دیگر شاہی ریاستوں کےساتھ کیا تھا، لیکن اس وقت کے وزیر اعظم نہرو نے ایسا نہیں ہونے دیا۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم نریندرمودی نے گجرات کے ایکتا نگر میں ’مجسمہ اتحاد‘ کے قریب راشٹریہ ایکتا دیوس پریڈ کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سردار پٹیل کا ماننا تھا کہ تاریخ لکھنے میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے لیکن ہمیں تاریخ بنانے کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ سردارولبھ بھائی پٹیل پورے کشمیر کو اسی طرح متحد کرنا چاہتے تھے جس طرح انہوں نے دیگر شاہی ریاستوں کے ساتھ کیا تھا۔ لیکن نہرو جی نے ان کی خواہش کو پورا ہونے سے روک دیا۔ کشمیر کو تقسیم کیا گیا، ایک الگ آئین اور الگ جھنڈا دیا گیااور کانگریس کی غلطی کی وجہ سے ملک کو کئی دہائیوں تک نقصان اٹھانا پڑا۔وزیر اعظم نے کہا کہ سردار پٹیل نے جو پالیسیاں مرتب کیں، انہوں نے جو فیصلے لئے، انہوں نے نئی تاریخ رقم کی۔انہوںنے کہاکہ آزادی کے بعد550 سے زیادہ شاہی ریاستوں کو متحد کرنے کے ناممکن کام کو سردار پٹیل نے ممکن بنایا۔مودی نے کہاکہ ان کے لئے ایک ہندوستان، بہترین ہندوستان کا نظریہ سب سے اہم تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی کے بقول سردار پٹیل نے ایک بار ریمارک کیا تھا کہ ان کی سب سے بڑی خوشی قوم کی خدمت کرنے سے ہوئی ہے۔ میں اپنے ملک کے لوگوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ قوم کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو وقف کرنے سے بڑا خوشی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔وزیراعظم مودی نے کہاکہ ملک نے دراندازوں کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راشٹریہ ایکتا دیوس پر، ہمیں ملک سے ہر درانداز کو نکالنے کا عہد کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ آج ہماری قوم کے اتحاد اور داخلی سلامتی کو دراندازوں سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ کئی دہائیوں سے، درانداز ہمارے ملک میں داخل ہو کر اس کے آبادیاتی توازن کو بگاڑ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ نکسل دہشت گردی کے خلاف کام پر روشنی ڈالتے ہوئے مودی نے کہا کہ ان کی حکومت اس وقت تک نہیں رکے گی جب تک ملک سے نکسل ازم اور ماو ¿ ازم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا نہیں جاتا۔کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ پارٹی کو ہندوستان پر حکمرانی کرنے والے انگریزوں سے ”غلامی ذہنیت“ ورثے میں ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک نوآبادیاتی ذہنیت کے ہر نشان کو ختم کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری قوم کے اتحاد کو کمزور کرنے والی ہر سوچ یا عمل سے ہر شہری کو پرہیز کرنا چاہیے۔ یہ ہمارے ملک کےلئے وقت کی ضرورت ہے۔اپنی تقریر سے پہلے مودی نے قومی اتحاد کے دن کی پریڈ کا جائزہ لیا جس میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کے دستوں نے حصہ لیا۔خواتین افسران نے تمام دستوں کی کمانڈ کی، بشمول بی ایس ایف،سی آئی ایس ایف،آئی ٹی بی پی ،سی آر پی ایف اور ایس ایس بی، اور جموں و کشمیر، پنجاب، آسام، تریپورہ، اڈیشہ، چھتیس گڑھ، کیرالہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کی پولیس دستوں سمیت نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے دستے نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔پریڈ میں بی ایس ایف کے 16 اہلکار شامل تھے جنہیں آپریشن سندور میں حصہ لینے پر بہادری کے تمغوں سے نوازا گیا۔پریڈ میں بی ایس ایف کے ہندوستانی نسل کے کتوں کے مارچ کرنے والے دستے کی نمائش کی گئی، جس میں مشہور مدھول ہاو ¿نڈ ریا بھی شامل ہے جس نے حال ہی میں آل انڈیا پولیس ڈاگ مقابلہ جیتا۔رام پور ہاو ¿نڈز اور مدھول ہاو ¿نڈز نے ایونٹ میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا جس میں ہندوستانی فضائیہ کی سوریا کرن ٹیم کا شاندار ایئر شو بھی شامل تھا۔سوریا کرن ایروبیٹکس ٹیم1996 میں تشکیل دی گئی تھی اور یہ دنیا کی بہت کم نو طیاروں والی ایروبیٹکس ٹیموں میں شامل ہے اور ایشیا میں اپنی نوعیت کی واحد ٹیم ہے۔پریڈ میں آسام پولیس کا موٹرسائیکل ڈیئر ڈیول شو، اور اونٹوں پر سوار دستہ اور بی ایس ایف کا بینڈ بھی شامل تھا۔این ایس جی اور این ڈی آر ایف سمیت مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی دس جھانیاں، تنوع میں اتحاد کے موضوع کو تقویت دیتی ہیں۔ (پی ٹی آئی)

ShareTweetSendSend
Previous Post

چندافرادریاستی درجہ کی بحالی لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے کوشاں/لیفٹیننٹ گورنر

Next Post

جدیداورمتحد ہندوستان اولین وزیر داخلہ کی بصیرت اور کوششوں کا نتیجہ/امت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں بل پیش کیے

جدیداورمتحد ہندوستان اولین وزیر داخلہ کی بصیرت اور کوششوں کا نتیجہ/امت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS