Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں این ایچ ایل ایم ایل کے اہم انفراسٹرکچر منصوبوں کی پیش رفت کا لیا جائیزہ

by Indian Times
05/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں……….انفو….چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے ایک جامع جائیزہ اجلاس کی صدارت کی تا کہ نیشنل ہائی ویز لاجسٹکس منیجمنٹ لمٹیڈ ( این ایچ ایل ایم ایل ) کی جانب سے جموں و کشمیر میں جاری بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں کی پیش رفت اور نفاذ کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ اجلاس کی بنیادی توجہ پربت مالا اسکیم کے تحت روپ وے پروجیکٹ ، کٹرا میں انٹر ماڈل اسٹیشن ( آئی ایم ایس ) اور جموں میں ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک ( ایم ایم ایل پی ) کی حیثیت پر مرکوز رہی ، جو علاقے میں رابطہ کاری ، لاجسٹکس کی کارکردگی اور سیاحت کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے انتہائی اہم ہیں ۔ اجلاس میں اے سی ایس پی ڈبلیو ڈی ، سی ای او این ایچ ایل ایم ایل ، کمشنر سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( ایم اینڈ یو ڈی ڈی ) ، کمشنر سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ( آئی اینڈ سی ) ، ڈویژنل کمشنر جموں /کشمیر ، ڈائریکٹر جنرل بجٹ ، ڈائریکٹر انڈسٹریز جموں ، این ایچ ایل ایم ایل کے نمائندے اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ روپ وے منصوبوں کی پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے زور دیا کہ یو ٹی انتظامیہ پائیدار نقل و حمل کے حل کے ذریعے اہم سیاحتی مقامات تک بہتر رابطہ کاری کو ترجیح دے رہی ہے ۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ این ایچ ایل ایم ایل نے سات ترجیحی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ( پی پی پی ) منصوبوں کیلئے تفصیلی پراجیکٹ رپورٹس ( ڈی پی آر ) تیار کرنے کیلئے ٹینڈر طلب کئے ہیں جن کی آخری تاریخ نومبر 2025 مقرر ہے ۔ چیف سیکرٹری نے ڈی پی آر کو بروقت حتمی شکل دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے سیاحت کو فروغ دینے اور اہم مذہبی اور خوبصورت مقامات تک آخری میل رابطہ فراہم کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتے ہیں ۔ چیف سیکرٹری نے کٹرا میں انٹر ماڈل اسٹیشن ( آئی ایم ایس ) کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ، جو شری ماتا ویشنو دیوی کے یاتریوں کیلئے ایک اہم اسٹریٹجک پراجیکٹ ہے ۔ اس منصوبے کا مقصد مختلف ذرایع نقل و حمل کا بغیر کسی رکاوٹ کے انضمام فراہم کرنا ہے تا کہ مسافروں کی سہولت اور سفر کی کارکردگی میں اضافہ ہو ۔ چیف سیکرٹری نے تمام زیر التوا مالیاتی اور انتظامی مسائل کو تیزی سے حل کرنے کیلئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تا کہ پروجیکٹ کا بروقت آغاز یقینی بنایا جا سکے ۔ ایم ایم ایل پی جموں کی حیثیت کا جائیزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے پروجیکٹ کیلئے مفاہمت کی یاداشت ( ایم او یو ) پر دستخط کو جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیا تا کہ ڈی پی آر سے متعلق کاموں بشمول ٹوپوگرافیکل اور جیو ٹیکنیکل سروے اور طلب کے جائیزے کا آغاز ہو سکے ۔ چیف سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ زمین کی دستیابی کو جلد حتمی شکل دی جائے تا کہ این ایچ ایل ایم ایل بغیر کسی تاخیر کے گراو¿نڈ پر سرگرمیاں شروع کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹس سماجی و معاشی اہمیت کے حامل ہیں جو جموں و کشمیر میں بہتر رابطوں ، سیاحت اور لاجسٹکس کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں گے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

12برسوں کے دوران غریبوں کو ترقی کی منزلوں پر گامزن کیا گیا امیت شاہ

Next Post

ہم سب مل کر ایک مضبوط، محفوظ، خوشحال اور خود انحصار جموں و کشمیر بنا سکتے ہیں /لیفٹیننٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ہم سب مل کر ایک مضبوط، محفوظ، خوشحال اور خود انحصار جموں و کشمیر بنا سکتے ہیں /لیفٹیننٹ گورنر

ہم سب مل کر ایک مضبوط، محفوظ، خوشحال اور خود انحصار جموں و کشمیر بنا سکتے ہیں /لیفٹیننٹ گورنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS