Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

کچھ ”ملک دشمن “اپنے ذاتی مفادات کیلئے سماج کو تقسیم کرنے کی کوشش میں /وزیر اعظم مودی

by Indian Times
05/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر…04نومبر……. سی این آئی ….کچھ ”ملک دشمن “اپنے ذاتی مفادات کے لیے سماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور لوگوں کو ان کے ارادوں کی سنگینی کو سمجھنے اور انہیں شکست دینے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سال 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اتحاد اور سالمیت اہم ہے ۔ اسی دوران انہوں نے اعلان کیا کہ بہار میں این ڈی اے ریکارڈ جیت حاصل کرے گا اور لوگوں کو جنگل راج سے نجارت ملے گی ۔ سی این آئی کے مطابق بہار میں چناوی مہم کے آخری دن ریلیوں سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بہار کے لوگوں نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اپنا ذہن بنا لیا ہے کہ این ڈی اے گزشتہ 20 سالوں میں اپنی جیت کے پیمانے کے ریکارڈ کو توڑ دے، جب کہ جنگل راج کے لوگ”کو ریاست میں ہوسٹنگ میں اپنی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزیر اعظم نے کہا”میں انتخابات کا قریب سے مشاہدہ کر رہا ہوں اور اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ این ڈی اے جیت رہی ہے اور وہ بڑی جیت رہی ہے۔ اس لیے میرے پاس جیت کے بارے میں کوئی سوال نہیں ہے لیکن (میں چاہتا ہوں) زیادہ سے زیادہ پولنگ ہونی چاہیے۔ “ بی جے پی کے ایک کارکن سے بات چیت کرتے ہوئے جس نے کہا کہ لوگوں میں این ڈی اے کے لیے زبردست جوش و خروش ہے، مودی نے کہا کہ ان کے الفاظ غریبوں، دلتوں، مہا دلتوں، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ لوگوں میں پائے جانے والے احساس کی بازگشت ہیں۔انہوں نے کہا”بہار کے لوگوں نے گزشتہ 20 سالوں میں این ڈی اے کی جیت کے پیمانے کے ریکارڈ کو توڑنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ “ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سال 2047تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے شہریوں کے درمیان اتحاد اور ملک کی سالمیت ضروری ہے۔ لیکن بدقسمتی سے کچھ لوگ اپنے مفادات کی وجہ سے ہمارے معاشرے کو ذات پات، مذہبی، لسانی، مرد و خواتین، گاو¿ں شہر کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔خطاب میں کہا کہ ہمیں ان ملک دشمنوں کے عزائم کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا اور انہیں شکست دینے کے لیے متحد ہونا پڑے گا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا پہلا کلیدی قدم ”آتم نر بھر بھارت “ ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مودی سرکارملک کی حفاظت اور سلامتی کےلئے پابند عہد/ امت شاہ

Next Post

وزیر اعظم کی قیادت میں ہندوستان کا قدم عالمی سطح پر بڑھ گیا /راجناتھ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے حالات بدل گئے / راجناتھ سنگھ

وزیر اعظم کی قیادت میں ہندوستان کا قدم عالمی سطح پر بڑھ گیا /راجناتھ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS