Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جاوید رانا نے متعدد وفود سے ملاقات کی اور مسائل کے بروقت حل کی یقین دہانی کی

by Indian Times
07/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو….وزیر برائے قبائلی امور جاوید احمد رانا نے متعدد وفود کے ساتھ ملاقات کی۔وفود نے اَپنے مسائل سے وزیر کوآگاہ کیا اور اُن کے ازالے کے لئے یادداشتیں پیش کیں۔دورانِ ملاقات وزیرموصوف نے عمرعبداللہ حکومت کے عوامی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنانے اور جموں و کشمیر میں ترقیاتی اور فلاحی اقدامات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔گوجر و بکر وال پوسٹ گریجویٹ بوائز ہوسٹل کے ایک وفد نے وزیر موصوف سے ملاقات کی اور ایک تفصیلی چارٹر آف ڈیمانڈز پیش کیا جس میں طلبا¿ کے لئے ہنر مندی کی تربیت، مطالعاتی دوروں اور ڈیجیٹل تعلیم کے مواقع پر زور دیا گیا۔وفد نے مطالبہ کیا کہ طلبا¿ کے علمی و فکری افق کو وسیع کرنے کے لئے ایک تعلیمی دورہ جلد از جلد منعقد کیا جائے تاکہ اُن کے تعلیمی تجربے میں اِضافہ ہو۔اُنہوں نے اِی۔ لرننگ وسائل تک رسائی کو بہتر بنانے اور تعلیمی سہولیات کو جدید تعلیمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لئے ڈیجیٹل ٹیبلٹس کی تقسیم کی بھی درخواست کی۔وزیر جاوید رانا نے وفد کو یقین دِلایا کہ حکومت طلبا¿ کی تعلیمی و بنیادی ڈھانچہ کی ضروریات کوبڑھانے کے لئے پُر عزم ہے بالخصوص اُن کے لئے جو قبائلی اور پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔اُنہوں نے زور دیا کہ ہوسٹلوں میں بہتر تعلیمی وسائل اور سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن قدم اُٹھایا جائے گا۔بعد ازاں،سیزنل ایجوکیشنل والنٹیئروں( ایس اِی ویز) کے ایک وفد نے بھی وزیر موصوف سے ملاقات کی اور اَپنی خدمات کی مدت میں توسیع کے لئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ ایس اِی ویزنے جموں و کشمیر کے مختلف حصوں میں پھیلی ہوئی نقل مکانی اورخانہ بدوش کمیونٹیوں کے لئے تعلیمی خدمات میں تسلسل کی اہم اہمیت کو اُجاگر کیا۔اُنہوں نے وزیرجاوید رانا کو بتایا کہ ایس اِی ویزسیزنل سینٹروں میں زیر تعلیم خانہ بدوش بچوں کو تعلیم دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ اُن کی تعلیم نقل مکانی کے دوران متاثر نہ ہو۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ بیس لائن اور اینڈ لائن سروے کے ذریعے زائد اَز 4,300 نقل مکانی کرنے والے طلبا¿ میں تعلیمی نتائج میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے جو اِن تعلیمی اقدامات سے مستفید ہو رہے ہیں۔وزیر موصوف نے وفد کی بات بغورسنا اورایس اِی ویز کے اس اہم کردار کو سراہا جو وہ تعلیمی خلا پُر کرنے اورنقل مکانی کرنے والی کمیونٹیوں کے بچوں کے لئے تعلیمی جامع مواقع فراہم کرنے میں اَدا کر رہے ہیں۔اُنہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ایسے تمام اقدامات کی حمایت کے لئے پُرعزم ہے جو معاشرے کے تمام طبقوں میں بااِختیاری اور ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔وزیر جاوید رانا نے خانہ بدوش آبادیوں کی تعلیمی ترقی میں ایس ای ویز کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے یقین دِلایا کہ اُن کے مسائل کو ترجیحی اور میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔اُنہوں نے ایک بار پھر حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیاکہ تعلیمی نظام کو مضبوط بنایا جائے گا، قبائلی ونقل مکانی کرنے والی کمیونٹیوں کو بااِختیار بنایا جائے گا اور جموں و کشمیر میں مساوی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری اَتل ڈولو کا سابق چیف سیکرٹری اشوک کمار کے اِنتقال پر اِظہار ِ تعزیت

Next Post

پولیس کنٹرول روم کشمیرمیں ڈی جی نلین پربھات کی صدارت میں اہم سیکورٹی جائزہ میٹنگ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پولیس کنٹرول روم کشمیرمیں ڈی جی نلین پربھات کی صدارت میں اہم سیکورٹی جائزہ میٹنگ

پولیس کنٹرول روم کشمیرمیں ڈی جی نلین پربھات کی صدارت میں اہم سیکورٹی جائزہ میٹنگ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS